• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کو جلد ہی نئی ڈیزائن کی لوکل ٹرینیں ملیں گی

Updated: February 05, 2025, 10:25 AM IST | Agency | Mumbai

اب لوکل ٹرین۳؍منٹ کے بجائے ہر۲؍منٹ میں دستیاب ہوگی ، ۳۰۰؍ نئی ٹرینوں میں ہوا کا گزربسر بھی زیادہ ہوگا۔ مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو کا اعلان۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو نے اعلان کیاہے کہ ممبئی لوکل ریلوے نیٹ ورک کو جلد ہی نئی ڈیزائن کی ٹرینیں ملیں گی۔ ان ٹرینوں میں مسافروں کی سہولت اور بھیڑبھاڑ کو کم کرنےکیلئے بہتر خصوصیات ہوں گی۔ سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے کیلئے۱۶؍ہزار۴۰۰؍ کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹ مختلف مراحل میں مکمل کئے جا رہے ہیں۔ یہ اطلاع وزیر ریل نے پیر کو نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی۔
 فی الحال ۲؍ لوکل ٹرینوں  کے درمیان۱۸۰؍ سیکنڈ (3 منٹ) کا وقفہ ہے جسے ۱۵۰؍سیکنڈ اور پھر ۱۲۰؍سیکنڈ تک لانے کا منصوبہ ہے جس سے ٹرینوں کی تعداد بڑھے گی اور بھیڑبھاڑ میں کمی آئے گی۔   مرکزی وزیرریل نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹرکیلئے جلدہی نئی ٹرینوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ان میں بہترین خصوصیات اور تیز رفتاری  ہوگی۔ ڈبوں میں ہوا کے گزربسرکا بہترنظام اور زیادہ آکسیجن  ہو گی تاکہ مسافر بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں  آرام محسوس کر سکیں۔ نئی ڈیزائن کردہ لوکل ٹرین میں بہتر سسپنشن ہوگا جو سفر کو مزید آرام دہ بنائے گا۔فی الحال ۳؍ہزارلوکل ٹرین خدمات روزانہ چلتی ہیں۔ انفراسٹرکچر کے نئے منصوبے مکمل ہونے کے بعد مزید۳۰۰؍ٹرین خدمات شامل کی جائیں گی۔ ممبئی میں۳۰۰؍کلومیٹر کی نئی پٹریاںبچھائی جائیں گے۔
 مرکزی بجٹ میں مہاراشٹر ریلوے کیلئے ریکارڈ ۲۳؍ہزار۷۷۸؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ یہ سابقہ ​​یو پی اے حکومتوں سے۲۰؍ گنا زیادہ ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے مرکزی حکومت اور آر بی آئی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے تاکہ ریلوے پروجیکٹوں کی فنڈنگ ​​میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور وہ تیزی سے مکمل ہوں۔اس سے ممبئی کی لوکل ٹرینیں بہتر اور زیادہ آرام دہ ہو جائیں گی جس سے  بھیڑبھاڑ میں کمی آئے گی اور شہریوں کاسفر آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK