• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا :۵؍ویں منزلہ سے پالتو کتاگرنے سے۴؍سالہ بچی جاں بحق

Updated: August 08, 2024, 1:48 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

واقعہ سی سی ٹی وی میں قید۔متوفی کی والدہ نے شکایت درج نہیں کرائی۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے

The dog that fell from the fifth floor is lying on the road while the injured girl is being taken to the hospital by her mother.
پانچویں منزلے سے گرنے والا کتا سڑک پر پڑا ہے جبکہ زخمی ہونے والی بچی کواس کی ماں اسپتال لے جارہی ہے۔

ممبرا  کے امرت نگر علاقے میں منگل کو ایک سنسنی خیز اور عجیب و غریب  واقعہ پیش آیا جس میں ایک پالتو کتا پانچویں منزلہ سے راہ چلتی ہوئی ننھی بچی پر گرا۔  اس باعث شدید چوٹوں کی تاب نہ لاکر ۴؍  سالہ بچی جا ں بحق ہو گئی۔اس حادثہ کا ویڈیو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح  اپنی والدہ کے ہمراہ سڑک پر چلنے والی  بچی پرکتا گرا اوروہ بے ہوش ہوگئی۔ اس حادثہ کے متعلق مقامی شہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

معتبر ذرائع سے حاصل کردہ  اطلاعات کے مطابق ۶؍ اگست کی دوپہر ایک بجکر کر ۵۳؍ منٹ پر ثنا بانو (۴) اپنی والدہ کے ساتھ امرت نگر علاقے میں واقع چراغ مینشن نامی عمارت کے قریب سے گزر رہی تھی اسی دوران پانچویں منزلہ سے اچانک ایک پالتو کتا، ثناء کے اوپر آگر ا۔کتے کے گرنے سے ننھی ثنا کے سر اور جسم پراندرونی چوٹیں آئیں جس کےسبب وہ جائے وقوعہ پر ہی بے ہوش ہو گئی تھی۔ اس کی والدہ اسے پہلے مقامی اسپتال اور اسکے بعد کلوا میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال لے گئی لیکن اسپتال میں  ای سی جی نکالنے کے بعد ڈاکٹر نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب جانور دوست تنظیم کی رضاکار کی جانب سے پانچویں منزلہ سے گرنے پرزخمی ہونے والے کتے کو بھی علاج کیلئے اسپتال لے جایاگیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق پانچویں منزلہ پر واقع ٹیرس  پر باؤنڈری وال بنی ہے اوریہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ احاطے کی دیواراور وہاں ڈالی گئی ریبٹ کے اوپر سے کتا نیچے گرا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہےکہ جہاں سے کتا گرا ہے وہ لوگ کتے پالتے ہیں۔
 اس معاملے میں ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر انل شندے سے رابطہ قائم کرنے پر انہوں نے  نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’اس معاملے میں پولیس نےحادثاتی معاملہ درج کرتے ہوئے بچی کی والدہ کا بیان قلمبند کیا ہے۔ اس نے کسی کے خلاف شکایت درج نہیں کروائی  اور نہ ہی کسی پر کوئی الزام لگایا ہے  لہٰذا حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔پنچنامہ اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بچی کی لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔‘‘ سینئر انسپکٹر نے مزید بتایاکہ ’’پولیس کی جانب سے تھانے میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ محکمے کوخط بھیج کر جانچ کرنے کی درخواست کی گئی ہے کہ جس فیملی نے کتا پالا ہے اسکے پاس ضروری اجازت ہے یانہیں؟ مزید تفتیش جار ی ہے۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK