• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا : ٹورینٹ پاور کے تعلق سے ایم آئی ایم کا گھرگھر سروے شروع

Updated: October 18, 2022, 10:14 AM IST | Mumbai

صارفین کوفارم دیا جارہا ہے جس میں مختلف مسائل اور پریشانیوں سے متعلق ۱۵؍ سوالات پوچھے گئے ہیں۔انہیں بجلی سپلائی کمپنی کو دیا جائے گا

MIM volunteers surveying customers in a building.Photo;Inquilab
ایم آئی ایم کے رضاکار ایک عمارت میں صارفین کا سروے کرتے ہوئے۔(تصویر: انقلاب)

یہاں بجلی سپلائی کرنے والی فرنچائزی کمپنی ٹورینٹ پاور کے تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم) کی جانب سے  سروے شروع کیا گیا  ہے۔ اس سروے میں ایم آئی ایم کے رضاکار گھر گھر جاکر صارفین سے بجلی سپلائی اور بل کے تعلق سے  فارم پُر کروا رہے ہیں۔ یہ فارم جمع کرکے بجلی سپلائی کمپنی کو دیا جائے گا۔
  اس سلسلے میں ایم آئی ایم  ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر سیف پٹھان نے بتایاکہ ’’ پارٹی کے رضاکاروں کےذریعے اتوار سے شیل ،ممبرا اور کلوا میں ٹورینٹ  پاور کے تعلق سے ایک سروے شروع کیاگیا ہے جس میں گھر گھر جاکر ایک فارم پُر کروایا جارہا ہے ۔ یہ فارم  ۱۵؍ سوالات پر مشتمل ہے۔ اس میں بجلی سپلائی اور ٹورینٹ کمپنی کی جانب سے کسی طرح کی زبردستی وصولی یا دھمکانے کے تعلق سے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ مثلاً کیا ٹورینٹ کی جانب سے کسی طرح کی دھمکی دی گئی ہے؟  املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے؟ ایم ایس ای ڈی سی ایل کا میٹر تبدیل کرنے سے قبل کیا اس کی کوئی رپورٹ   دی گئی ہے؟ کوئی معاملہ درج کرنے کی دھمکی دی گئی ہے؟کیا صارفین نے بجلی بل میں ہر ماہ کوئی تبدیلی (کمی یا اضافہ) نوٹ کیا ہے؟غیر ضروری بجلی کٹوتی کی جارہی ہے؟کیا آپ ٹورینٹ پاور کو بجلی سپلائی   کرنے کی خدمات سے ہٹانا چاہتے ہیں؟ ‘‘ 
 سیف پٹھان نے کہا کہ ’’فارم میں صارف کا کنزیومر نمبر،میٹر نمبر اور موبائل فون نمبر بھی درج کیا جاتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اتوار سے شروع کئے گئے اس سروے کے پہلے ہی دن بامبے کالونی، نارائن نگر،قسمت کالونی اوردیوری پاڑہ کی ۳۰؍ سے زیادہ عمارتوں کے مکینوں سے سروے فارم پُر کروایا گیا۔ اسی طرح پیر کو مزید علاقوں کو شامل کیاگیا جن میں جیون باغ، امرت نگر درگاہ روڈ، تنور نگر، رشید کمپاؤنڈاور دیگر علاقے شامل ہیں۔
  سیف پٹھان کے مطابق سروے میں صارفین کی جانب سے جو بھی رائے سامنے آئے گی،  اسے وزیر توانائی   اور مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹری سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ ( ایم ایس ای ڈی سی ایل ) کے افسران پیش کیا جائے گا اور اگر وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK