• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبرا : وقف ترمیمی بل اور اس کے مضر اثرات سے متعلق بیداری لانے کیلئے اجلاس عام

Updated: August 24, 2024, 10:51 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

جمعیۃ علماء کوسہ ممبرا کے زیراہتمام پروگرام میں مولانااشہدرشیدی نے خطاب کیا۔ رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ، ابوعاصم اعظمی اور دیگرمعزز افراد بھی شریک ہوئے۔

Maulana Haleemullah Qasmi, General Secretary of Jamiat Ulema, Maharashtra, addressing the general meeting. Photo: Inquilab
اجلاس عام میں جمعیۃ علماء، مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

’وقف ترمیمی بل اور اس کے مضر اثرات‘ عنوان پر جمعیۃ علماء کوسہ ممبرا کے زیراہتمام  اجلاس عام جمعہ کی شب میں کھڑی مشن روڑ پر واقع ڈائمنڈ ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں خصوصی مقررکے طور پر مولانا سید ا شهد رشیدی (مہتمم مدرسہ شاہی مراد آباد و صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش) نے خطاب کیا اور مذکورہ بل کے تعلق سے بیدار ی لانے کی کوشش کی۔
اس اجلاس عام  میں رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ  اور حافظ محمد عارف انصاری مہمان خصوصی تھے۔ مولانا عبدالباسط نے وقف املاک  کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل میں اللہ کیلئے وقف کے تحفظ کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں غیر مسلموں کو پہلی مرتبہ شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ضلع کلکٹر کو ٹریبونل کے اختیارات دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  کانگریس اقلیتی سیل  تھانے ضلع کے صدر وسیم سید نے کہا کہ مساجد اور مدارس گویا وقف کی زمین کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع دیں۔ 
عام آدمی پارٹی  ممبرا کے صدر  اشرف نے  وقف ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے وقف کی زمینوں کے تحفظ کیلئے اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سید علی اشرف اور دیگر افرادنے بھی اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی، نجیب ملا اور دیگر معزز افراد بھی  شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK