مقبول کامیڈین اور `بگ باس ۱۷؍ کے فاتح منور فاروقی نے میرٹھ پولیس کے حکم پر اعتراض کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 30, 2025, 9:41 AM IST | Mumbai
مقبول کامیڈین اور `بگ باس ۱۷؍ کے فاتح منور فاروقی نے میرٹھ پولیس کے حکم پر اعتراض کیا ہے۔
مقبول کامیڈین اور `بگ باس ۱۷؍ کے فاتح منور فاروقی نے میرٹھ پولیس کے حکم پر اعتراض کیا ہے۔ میرٹھ پولیس نے سڑکوں پر عید کی نماز ادا کرنے کے خلاف وارننگ دی ہے۔ اس پر منور فاروقی نے اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ کیا ہے۔ منور فاروقی نے پولیس کے اس حکم پر اعتراض کیا اور لکھا کہ ’’ یہ بے سر پیر کا حکم ۳۰؍ منٹ کی نماز کے لیے؟ کیا اب ہندوستان کی سڑکوں پر کوئی تہوار نہیں ہوگا؟ ‘‘ انہوں نے اس ہدایت کو امتیازی سلوک قرار دیا اورکہا کہ جمہوری ملک میں اس طرح کے احکامات مناسب نہیں ہیں۔ اس سے ایک طبقے کے دلوں میں منفی جذبات پیدا ہو تے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب منور نے اس طرح کے معاملے پر آواز اٹھائی ہو۔ اس سے پہلے وہ ایسے معاملات میں آواز اٹھاکر کئی بار قانونی مشکلات میں گھر چکے ہیں۔