• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوی ممبئی کےموسیٰ محمود قاضی نےآل انڈیا شاٹ گن مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا

Updated: August 14, 2024, 11:12 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

پٹیالہ (پنجاب )میں منگل کو منعقدہ آل انڈیا اوپن شاٹ گن ایونٹ کے فائنل مقابلہ میں نوی ممبئی کے علاقے کھارگھر کے ۳۱؍ سالہ موسیٰ محمود قاضی نے اوّل پوزیشن حاصل کی۔

Musa Qazi expressing his happiness for coming first in the shotgun competition. Photo: INN
شاٹ گن مقابلہ میں اوّل آنے پر موسیٰ قاضی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

پٹیالہ (پنجاب )میں منگل کو منعقدہ آل انڈیا اوپن شاٹ گن ایونٹ کے فائنل مقابلہ میں نوی ممبئی کے علاقے کھارگھر کے ۳۱؍ سالہ موسیٰ محمود قاضی نے اوّل پوزیشن حاصل کی۔ انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس طرح انہوں نے مہاراشٹر، اپنے والدین اور اُستاد کا نام روشن کیا ہے۔ شاٹ گن مینس کے ٹریپ مقابلہ میں موسیٰ قاضی نے ۵۰؍ میں ۴۴؍ پوائنٹ حاصل کئے۔ 
  کھار گھرکے سیکٹر ۳۵؍ میں رہائش پزیر موسیٰ قاضی میکانیکل انجینئر ہیں لیکن عملی زندگی میں وہ کاروبار کرتے ہیں ۔ شاٹ گن شوٹنگ (نشانہ بازی ) مقابلوں میں حصہ لینا ان کا شوق ہے۔ وہ گزشتہ ۱۰؍ سال سے شاٹ گن شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اب وہ زونل اور نیشنل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کی تیاری کریں گے تاکہ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے قومی سطح کی ٹیم کاحصہ بن سکے۔ 
  موسیٰ قاضی نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’ پیٹالہ کے مذکورہ ایونٹ میں ملک کے مختلف صوبوں کے تقریباً ۳۰۰؍ نشانہ بازوں نے شرکت کی تھی جن میں سے۸۰؍ نشانہ بازوں نے مینس کے ٹریپ مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ ان ۸۰؍ نشانہ بازوں کے درمیان ہوئے مرحلہ وار مقابلوں سے گزرتے ہوئے فائنل مقابلہ میں مجھے اوّل پوزیشن حاصل ہوئی جس کیلئے میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں ۔ دوسری پوزیشن بھی مہاراشٹر کے حصہ میں آئی ہے۔ پونے کے وکرم سنگھ دھامی نے فائنل مقابلہ میں سلور میڈل حاصل کیا ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK