لالو پرساد یادو نے کہا کہ شہاب الدین مرحوم کا کنبہ ہم سے کبھی دور نہیں تھا۔
EPAPER
Updated: October 28, 2024, 10:23 AM IST | Shahid Iqbal | Patna
لالو پرساد یادو نے کہا کہ شہاب الدین مرحوم کا کنبہ ہم سے کبھی دور نہیں تھا۔
سیوان کے سابق رُکن پارلیمنٹ اور قد آور لیڈرمحمد شہاب الدین کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعد آرجےڈی اور مرحوم محمد شہاب الدین کے کنبہ میں دوریوں اور اس کے سیاسی نقصانات کی بھرپائی کےلئے آرجےڈی نے ایک بڑافیصلہ کرتے ہوئے محمد شہاب الدین مرحوم کی بیوہ حنا شہاب اور بیٹے اسامہ شہاب کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔
اتوارکو یہاں پٹنہ میں سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ پرسیوان کے سابق ایم پی مرحوم شہاب الدین کی بیوہ حنا شہاب، ان کے بیٹے اسامہ شہاب کوآرجےڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں راشٹریہ جنتادل کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پر لالو پرساد یادونے کہا کہ محمدشہاب الدین کا کنبہ ہم سے کبھی دور نہیں تھا۔ ان کی بیوہ اور بیٹےکے آر جے ڈی میں شامل ہونے سےان کا خاندان ہم سے اور قریب آ گیا ہے۔ ان دونوں کے ساتھ ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے بھی پارٹی کی رکنیت لی ہے جس سے مزید طاقت ملی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ مرحوم شہاب الدین راشٹریہ جنتادل کےستون تھے۔ ان کے بعد حناشہاب اور اسامہ کے پارٹی سے جڑنے سے سماجی انصاف اور سیکولرازم کو تقویت ملے گی۔