Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سڑک پر ہولی اورکانوڑ کیلئے اجازت ہے،۱۰؍ منٹ کی نماز کیلئے نہیں: مسلمانوں کا سوال

Updated: March 29, 2025, 10:03 PM IST | Lukhnow

الٰہ آباد کے مسلمانوں نے مذہبی رسومات میں یکسانیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے عید کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے کی اجازت طلب کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان المبارک اختتام کے قریب، الٰہ آباد کے مسلمانوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے عید کی نماز  سڑکوں پر ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ہولی اور کانوڑ یاترا جیسے مذہبی تہواروں کیلئے سڑکیں استعمال ہو سکتی ہیں، تونماز کی ادائیگی پر پابندی کیوں ہے؟   مسلم سماج کے ایک وفد نے جمعرات کو الٰہ آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک یادداشت پیش کی، جس میں دلیل دی گئی کہ اگر ہولی جیسے تہوار سڑکوں پر منائے جا سکتے ہیں اور کانوڑ یاترا کو اجازت ہے، تو عید پر صرف۱۰؍ منٹ کی نماز کیوں نہیں پڑھی جا سکتی؟ ہم صرف اپنی مذہبی رسومات کیلئے  یکساں احترام چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر، ایم پی اوردہلی کی پولیس مسلم مخالف!

اتر پردیش حکومت نے ٹریفک اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف سخت قوانین بنا رکھے ہیں۔ سنبھل میں، حکام نے پہلے ہی ہدایت دے دی ہے کہ عید کی نماز صرف مخصوص جگہوں پر ادا کی جائے، سڑکوں پر نہیں۔ پورے صوبے میں انتظامی افسران امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر قانون و نظم کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک ضلعی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ’’ ہماری ترجیح ہم آہنگی برقرار رکھنا اور کسی بھی قسم کے تناؤ کو روکنا ہے۔
ریاستی حکومت نے اب تک اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ دریں اثنا، عید سے قبل کسی بھی تصادم یا خلل سے بچنے کیلئے  حفاظتکے اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK