• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مظفر پور کو۴۵۱ء۴؍ کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ ملا

Updated: January 06, 2025, 12:38 PM IST | Agency | Muzaffarpur

نتیش کمار نے ضلع میں مختلف سڑکوں اور پلوں کے کاموں اور منصوبوں کا معائنہ کیا، گوپال گنج میں آئی ٹی آئی کا بھی افتتاح۔

Reception scene of Nitish Kumar in Gopalganj. Photo: INN
گوپال گنج میں نتیش کمارکے استقبال کا منظر۔ تصویر: آئی این این

 بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو ضلع مظفر پور کو۴۵۱؍ کروڑ۴۰؍ لاکھ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا۔ نتیش کمار نے اتوار کے روز یہاں پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ساڑھے۴؍ سوکروڑ سے زیادہ کی مالیت کی۷۶؍ اسکیموں کاافتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ۹۴۰۵ء۴۶؍ لاکھ روپے کی لاگت سے۵۱؍ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، ۲۴۵۹۰ء۳۱ لاکھ روپے کی لاگت ۲۳؍اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور۱۱۱۴۴ء۳۵؍لاکھ روپے کی لاگت سے دو منصوبوں کے کام کا آغاز کیا ہے۔ 
پرگتی یاترا کے دوران، وزیر اعلیٰ نے سب سے پہلے ضلع مظفر پور کے تحت باگمتی ندی پر مجوزہ ہائی لیول پل اور گڑھا(این ایچ-۵۷) - ہتھوری-اترار-باونگاما-اورائی سڑک سے متعلق کام کا معائنہ کیا۔ اس راستے کی کل لمبائی (بشمول۵۳ء۳؍کلومیٹر ہائی لیول پل)۲۱ء۳۰؍ کلومیٹر ہے، اس کی کل لاگت ۸۱۴ء۲۲؍کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے مظفر پور-برونی سیکشن کی قومی شاہراہ۱۲۲(پرانے قومی شاہراہ- ۲۸) کے چار لین توسیع کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ نتیش کمار نے مظفر پور میں دیگھرا رام پور کے مشرقی حصے میں مجوزہ رنگ روڈ کی تعمیر سے متعلق کام کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ مجوزہ مظفر پور ایسٹرن رنگ روڈ مدھول (نئی این ایچ-۲۲) دیگھرا پٹی (نیو این ایچ-۱۲۲)بکھری (نیو این ایچ-۲۷)کو مدھول سے دیگھر۴۵ء۴۱؍کلومیٹر اور دیگھرا سے بکھری ۱۲ء۵۵؍ کلومیٹر تک جوڑے گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس کے علاوہ ضلع گوپال گنج میں ۱۴۰؍ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے و الے ۷۲؍ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سدھ والیا میں آئی ٹی آئی کا اور اس کے مختلف شعبوں کا بھی افتتاح کیاجو’ سات نشچے‘ پروگرام کے تحت۲۱؍ کروڑ کی لاگت سے قائم کئےگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK