• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میانمار: فوج اور مسلح باغیوں کے مابین جنگ سے روہنگیا مسلمانوں کی جانوں کو خطرہ

Updated: May 21, 2024, 9:10 PM IST | Rakhine

رخائن، میانمار میں قومی فوج اور مسلح باغیوں (اے اے) کے درمیان جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے سبب وہاں مقیم ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ روہنگیا، محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔

The Rohingya in Myanmar have been troubled for years. (File photo). Image: X
میانمار میں روہنگیا برسوں سے پریشان ہیں۔ (فائل فوٹو)۔ تصویر: ایکس

میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں حالیہ دنوں میں میانمار فوج اور اراکن آرمی (اے اے) کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے، جس نے علاقے میں رہنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔روہنگیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پورے قصبے میں زبردست آگ لگی ہے۔ وہ اراکن آرمی پر آتش زنی کا الزام لگا رہے ہیں ، لیکن اے اے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ میانمار کی فوج کے فضائی حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ ہزاروں روہنگیا اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔ یہ افراد فوج اور مسلح باغیوں کے درمیان پھنس گئے ہیں ، جس نے تین سال سے زیادہ عرصہ قبل ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور ۲۰۱۷ءمیں روہنگیا کے خلاف وحشیانہ کار روائی شروع کی تھی۔
فری روہنگیا کولیشن ایڈوکیسی گروپ کے شریک بانی، نی سان لوئن نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’’ابھی تک، لوگ محفوظ جگہ کی تلاش میں سڑک پر ہیں۔ یہاں کوئی خوراک یا دوا نہیں ہے۔ ان میں سے اکثر اپنا ذاتی سامان نہیں لے جا سکے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ اراکن آرمی ایک نسلی مسلح گروہ ہے جو رخائن میں واقع ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے تقریباً ۳۰؍ ہزار مسلح ارکان ہیں جو یونائیٹڈ لیگ آف اراکن کی مسلح شاخ ہے۔ یہ رخائن کی اکثریتی بدھ مذہب کی نمائندگی کرتا ہے اور اراکن کے لوگوں کیلئے خود مختاری چاہتا ہے، جو ریاست کا پرانا نام ہے۔ جس نے گزشتہ سال نومبر تک فوج کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی تھی۔‏ نی سان لوئن کا دعویٰ ہے کہ اے اےنے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک الٹی میٹم جاری کیاتھا، جس میں روہنگیا سے ۱۸؍ مئی ۲۰۲۴ءکو صبح ۱۰؍بجے تک بوتھیدوانگ کو خالی کرنے کاحکم دیا گیا تھا۔ اے اےنے پہلے ہی ان اہم مقامات پر حملہ کر دیا تھا جہاں روہنگیا  نے پناہ لے رکھی تھی جس میں ایک اسکول اور ایک اسپتال بھی شامل تھا، مبینہ طور پر پورے قصبے نے اے اے کے باغیوں کو گھروں کو آگ لگاتے دیکھاـ۔جس کے نتیجے میں متعدد زخمی اور ہلاکتیں ہوئیں ۔
روہنگیا ذرائع کی اطلاع ہے کہ ۱۷؍مئی سے ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں نے وسطی بوتھیڈانگ میں تحفظ گاہ کی تلاش کی ہے۔ مکانات، سرکاری عمارتوں ، ایک اسپتال اور اسکولوں سمیت کسی بھی دستیاب جگہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ کم از کم چار مختلف ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ روہنگیا کو گھروں سے فرار ہونے کیلئے مجبور کیا گیا۔ الجزیرہ آزادانہ طوران دعوؤں کی تصدیق کرنے سےانکار کیا ہے کیونکہ ریاست کا انٹرنیٹ اور موبائل فون نیٹ ورک بڑی حد تک بند کر دیا گیا ہے۔ اراکن آرمی نے مبینہ طور پر آتش زنی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، لیکن سنیچرکو اعلان کیا کہ اس نے بوتھیڈانگ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
آر بنگالی ڈائسپورا ایکٹیویسٹ نے کہا کہ ایم ایم کے عوام بڑی ہمت اور قربانیوں کے ساتھ ایک سفاک فوجی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ براہ کرم خودغرضی اور تخریب کاری کو روکیں، جدوجہد کو غلط سمت میں نہ لے جائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے ذریعے ایک علاحدہ اسلامی سیف زون بنانے کی اپنی غلط سوچ کو ترک کر دیں ۔ یہ بہت غیر محب وطن سوچ ہے۔ پیر کو یونائیٹڈ لیگ آف اراکن نے میانمار کی فوج کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایک بیان میں ، اس نے بوتھیڈانگ پر طویل فضائی حملوں کیلئے فوج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں ، ریاستی انتظامی کونسل اور اس کےاتحادیوں نے قصبے کو تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK