ناگپور سمیت ریاست بھر کے دکاندار مختلف مطالبات منوانے کے لئے یہ احتجاج کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 01, 2024, 11:16 AM IST | Ali Imran | Nagapur
ناگپور سمیت ریاست بھر کے دکاندار مختلف مطالبات منوانے کے لئے یہ احتجاج کررہے ہیں۔
ریاست کے سرکاری راشن دکانداروں نے یکم جنوری سے غیر معینہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ مختلف مطالبات کیلئے ملکی سطح پر آل انڈیا فیئر پرائز شاپ ڈیلرس فیڈریشن کی قیادت میں یہ ہڑتال ہوگی۔ جس کی اکھل مہاراشٹر راجیہ سواست دھانیہ و کیروسین لائسنس ہولڈر مہا سنگھ نے حمایت کی ہے۔ اس لئے یکم جنوری سے پورے مہاراشٹر میں سرکاری راشن کی دوکانیں غیر مدت تک بند رکھ کر احتجاج کیا جائے گا۔ بتادیں کہ ریاست میں کل۵۳؍ ہزار سرکاری راشن کی دوکانیں ہیں۔ مہا سنگھ کا الزام ہے کہ ہمارے مطالبات کو ریاستی و مرکزی حکومت طویل عرصے سے نظر انداز کرتی آرہی ہیں ۔ حکومت پر احتجاجی مظاہرے، مورچے و میمورنڈم کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ سرمائی اجلاس میں مہا سنگھ کے ذریعے دیئے گئے میمورنڈم کے بعد حکومت نے سیکریٹری کی صدارت میں مہا سنگھ کے عہدیداروں کیساتھ میٹنگ لی لیکن اس میں بھی صرف وعدے ہی کئےگئے۔ حکومت نے کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا۔ اسلئے مجبوراً مہا سنگھ نے آل انڈیا فیئر پرائز شاپ ڈیلرس فیڈریشن کی قیادت میں یکم جنوری سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور تمام سرکاری راشن کی دوکانوں سے اس میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔
مطالبات کیا ہیں ؟
مارجن انکم گیارنٹی پچاس ہزار کیا جائے
منافع ۳۰۰؍روپے کیا جائے۔
ٹوجی مشین کی جگہ فور جی مشین دی جائے
قدیم اصول و ضوابط بدلے جائیں ۔
آنند شیدھا منصوبے کو قائم رکھتے ہوئے پیاز، چنا دال، تور دال، مونگ دال مہیا کرنے جیسے دیگر مطالبات کے لئے یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔