حق رائے دہی کی اہمیت کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سویپ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2024, 10:54 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
حق رائے دہی کی اہمیت کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سویپ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔
حق رائے دہی کی اہمیت کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ’سویپ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔اسی مہم کے دوران گزشتہ روز ناگپاڑہ علاقے میں الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے ’بیدار ووٹر یعنی جمہوریت کا محافظ‘ نعرے کے تحت بیداری مہم منعقد کی ۔ اس دوران ہینڈ بل تقسیم کر کے خواتین کو بھی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنےپسندیدہ امیدوارمنتخب کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اقلیتی طبقے کی خواتین سے ووٹ ڈالنے کا عہد لیا گیا ۔ اس کا مقصد خواتین میں ووٹ ڈالنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔
واضح رہےکہ ضلع الیکشن افسر راجندر شر ساگر کی رہنمائی میں سویپ کے خصوصی کوآرڈینیٹنگ آفیسر (ووٹر بیداری اور شرکت پروگرام) ڈاکٹر سبھاش دلوی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
ناگپاڑہ جنکشن پر زینب ٹاور کےقریب سوشل ڈیولپمنٹ آفیسر، کمیونٹی آرگنائزر کے اراکین کے ساتھ خواتین کو اپنا جمہوری حق ادا کرنے کا حلف دلایاگیا۔