• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: کوراڈی کے بعد چندر پور میں بجلی پیدا کرنے والا ایک سیٹ بھی بند

Updated: May 20, 2024, 12:18 PM IST | Ali Imran | Nagpur

۱۷؍ مئی کوچندر پور تھرمل پاور اسٹیشن کا۵۰۰؍ میگاواٹ کا سیٹ نمبر۶؍ بوائلر ٹیوب لیکیج کی وجہ سے بند ہو گیا۔ اس سے قبل ۱۴؍مئی کو کوراڈی تھرمل پاور پلانٹ کا سیٹ نمبر۸؍ بندا ہوا ہے۔

Shutdown of one set of power plants is affecting the production of electricity. Photo: INN.
پاور پلانٹ کا ایک سیٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

مہانرمتی کے کوراڈی تھرمل پاور پلانٹ میں بجلی پیدا کرنے والے ایک سیٹ کے بند ہونے کے بعد اب یہی مسئلہ چندر پور تھرمل پاور اسٹیشن میں بھی درپیش ہوا ہے۔ پچھلے جمعہ کو چندرپور تھرمل پاور پلانٹ میں ایک پاور جنریشن سیٹ بند ہوگیا ہے۔ جس سے مہانرمتی کی بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں بے موسم بارش کی وجہ سے بجلی کی موجودہ مانگ کم ہے۔ لیکن کبھی کبھار بجلی کی کھپت اچانک بڑھ جاتی ہے۔ اسلئے پاور کمپنیوں کو کسی حال میں ضرورت کے مطابق بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ اس دوران مہانیرمتی کے کوراڈی تھرمل پاور پلانٹ کا۶۶۰؍ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا سیٹ نمبر۸، ۱۴؍ مئی کو بوائلر ٹیوب کے لیکیج کی وجہ سے بند ہو گیا تھا اور یہ سیٹ اب بھی شروع نہیں ہوا ہے۔ اس دوران۱۷؍ مئی کی رات چندر پور تھرمل پاور اسٹیشن کا۵۰۰؍ میگاواٹ کا سیٹ نمبر۶؍ بوائلر بھی ٹیوب لیکیج کی وجہ سے بند ہو گیا۔ 
گرمیوں کے دوران مہانرمتی کے ۲؍ اہم پاور جنریشن یونٹس بند ہونے کی وجہ سے کمپنی کی بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں بجلی کی طلب۱۸؍مئی کو دوپہر۱ء۴۵؍ بجے۲۶؍ ہزار میگاواٹ کے قریب تھی۔ ان میں مہاوترن کی مانگ۲۲؍ ہزار۲۲۰؍ میگاواٹ، جب کہ ممبئی کی مانگ تقریباً ۳؍ ہزار۷۰۱؍ میگاواٹ ہے۔ اس وقت بجلی کی طلب کم ہے۔ لیکن اگر مانگ میں اچانک اضافہ ہوتا ہے تو اس شعبے کے ماہرین نے رسد میں مسائل پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس معاملے پر مہانرمتی کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک سے دو دن میں دونوں سیٹوں کی مرمت کر دی جائے گی۔ سنیچر۱۸؍ مئی کو دوپہر پونے دو بجے ریاست میں مہا نیرمتی کے ذریعہ سب سے زیادہ۷؍ہزار۳۶۷؍ میگا واٹ بجلی کی پیداوار کی جارہی تھی۔ اس میں تھرمل پاور پلانٹ سے۵؍ہزار۶۱۰؍ میگاواٹ، یوران گیس پلانٹ سے۳۶۰؍ میگاواٹ، ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ سے ایک ہزار۳۳۱؍ میگاواٹ، سولر پاور پلانٹ سے۵۴؍ میگاواٹ بجلی شامل ہے۔ نجی منصوبوں میں اڈانی میں ایک ہزار ۸۲۴؍، جندال میں ایک ہزار۳۶، آئیڈیل میں ۲۳۰، رتن انڈیا میں ایک ہزار۷۴، ایس ڈبلیو پی جی ایل میں ۴۴۲ میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ جبکہ ریاست کو مرکز کے حصہ سے۹؍ ہزار۳۴۹؍ میگاواٹ بجلی ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK