Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: وزیراعلیٰ کے ہاتھوں مستحق خواتین میں ۵۰؍گلابی ای رکشا کی تقسیم

Updated: April 21, 2025, 10:33 AM IST | Nagpur

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے مطابق ای رکشا خواتین کو بااختیار بنانے اور حفاظت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں – نے گلابی ای رکشا میں سفر بھی کیا۔

Chief Minister Devendra Fadnavis and Cabinet Minister Aditi Tatkare at the Raksha Bandhan. Photo: PTI.
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور کابینی وزیر آدیتی تٹکرےای رکشا میں  ۔ تصویر:  پی ٹی آئی۔

مہاراشٹر حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں اور انہیں مؤثر طریقے سے نفاذ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ان ہی اسکیموں میں ’گلابی ای۔ آٹو رکشا ‘ کی تقسیم بھی شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نےاتوار کو ناگپور میں ضلع کی ۵۰؍ مستحق خواتین میں گلابی ای رکشا تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواتین و اطفال کی ترقی کے محکمے کی جانب سے خواتین کیلئے چلائی جانے والی پنک ای رکشا اسکیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی حفاظت کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ان رکشوں میں خواتین مسافر اطمینان سے سفر کر سکیں گی۔ 
ناگپور میں نییوجن بھون میں ریاستی حکومت کے خواتین و اطفال کی ترقی کے محکمے کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ ریاستی حکومت کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی طرف سے شروع کی گئی ایک اہم پنک ای رکشا اسکیم کو ریاست کے ۸؍اضلاع میں نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد خواتین کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ ناگپور ضلع میں ۲؍ ہزارخواتین میں گلابی ای رکشا تقسیم کیا جائے گا۔ 
اس اسکیم کے تحت مہاراشٹر حکومت پونے، ناسک، ناگپور، امراؤتی، اورنگ آباد، شولاپور، احمد نگر اور کولہاپو ر وغیرہ اضلاع میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو رکشا خریدنے اور ای رکشا چلانے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ 
اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر آدیتی تٹکرے، ریاستی وزیر میگھنا ساکور بورڈیکر، ایم ایل اے سندیپ جوشی اور ڈاکٹر آشیش دیشمکھ، خواتین و اطفال محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر انوپ کمار یادو، خواتین اور بچوں کی ترقی کی کمشنر نینا گنڈے، ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن ایتنکر، مہامیٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر شراون اور دیگر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ فرنویس، آدیتی تٹکرے اور میگھنا نے ای رکشا میں سفر بھی کیا۔ 
خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے ای رکشا اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس کیلئے ۲۰؍ تا ۵۰؍ سال کی عمر کی خواہشمند خواتین سے ۲۰۴۰؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایتنکر کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نےایک ہزار ۳۲؍ مستحقین کو منظوری دی ہے جن میں سے۵۰؍ اہل خواتین کے درمیان گلابی ای رکشے تقسیم کئے گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK