• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: ’پیغمبر فار آل‘ کے تحت انجمن انجینئرنگ کالج میں سیرت ایکسپو کا انعقاد

Updated: September 16, 2024, 11:39 AM IST | Ali Imran | Nagpur

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں۳۰۰؍طلبہ اور ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Students participating in the expo can be seen with their model. Photo: INN
ایکسپو میں شریک طالبات اپنے بنائے ہوئے ماڈل کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر : آئی این این

پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ  کی زندگی اور تعلیمات کی جھلک پیش کرنے کے لئے جماعت اسلامی مغربی ناگپور نے ’’پیغمبر فار آل‘‘ سیرتؐ ایکسپو کا انعقاد اتوار  ۱۵؍ستمبر کو انجمن انجینئرنگ کالج کے آڈیٹوریم میں کیا۔ صبح ۱۰؍بجے سے شام ۴:۳۰؍بجے تک چلنے والے سیرت ایکسپو میں مختلف اسکول کے طلبہ کے ذریعے تیارکردہ ماڈل، تصاویر اور پوسٹر کو شامل کیا گیا تھا۔ جو پیغمبر اسلامؐ کی زندگی کے اہم پہلوؤں اور تعلیمات کو خوبصورت انداز میں پیش کررہے تھے، جو ناظرین کو اسلامی تاریخ و تہذیب سے جوڑنے کی ایک کوشش تھی۔ اسکولی طلبہ کے لئے ’’سیرتؐ ایکسپو‘‘ فن اور تعلیم میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اس کے علاوہ نمائش میں آنے والوں کے لئے ایک مخصوص ڈیجیٹل سینٹر بھی بنایا گیا تھا جس کے ذریعے حضور ﷺ کے زندگی کی مختلف جھلکیاں پیش کی گئیں۔ جماعت اسلامی ہند کے  مقامی ذمہ داران نے نمائندہ انقلاب سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نمائش کی تیاری میں تین سو طلبہ نے حصہ لیا، اور نمائش دیکھنے کے لئے تقریباً ہزار مرد و خواتین نے شرکت کی۔ نمائش کے اختتام پر ’’سیرتؐ ایکسپو‘‘ میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK