• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نجیب ملا کی شیعہ علمائے کرام سے ملاقات، کمیونٹی سینٹر کا وعدہ کیا

Updated: November 18, 2024, 1:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اثنا عشری ویلفیئر سوسائٹی نے این سی پی امیدوار کے سامنے اپنے مسائل رکھے، حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Najeeb Mulla was invited to the program of the Shia Athna Ashri Welfare Society. Photo: INN
شیعہ اثنا عشری ویلفیئر سوسائٹی کے پروگرام میں نجیب ملا کو مدعو کیاگیا۔ تصویر : آئی این این

ممبرا میں انتخابی مہم میں  شدت کے دوران اتوار کوشیعہ اثنا عشری ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی میٹنگ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے امیدوار نجیب ملّا کو مدعوکیا۔ انہوں نے متل گراؤنڈ کے شیعہ قبرستان کی دیوار کے انہدام کامعاملہ اٹھایا اور کمیونٹی سینٹر کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری سید مظہر عباس، سید علی محمد اچھن (صدر سوسائٹی)، سید کرار حسین، سید رہبر اور راجیو سید موجود تھے۔ 
 اس کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے ممبرا شیعہ اثنا عشری ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری سید مظہر عباس نے بتایا کہ’’ ہم نے این سی پی امیدوار نجیب ملّا کے سامنے سارا معاملہ پیش کیا نیز یہ بھی بتایا کہ یہاں ایک شیعہ کمیونٹی سینٹر کی اشد ضرورت ہے۔ نجیب ملّا نے وعدہ کیا ہے کہ ہم آپ کے اس مطالبے پر ضرور دھیان دیں گے اور آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ نجیب ملّا نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا۔ ‘‘ انہوں  نے بتایا کہ میٹنگ میں متل گراؤنڈ شیعہ قبرستان کی دیوار کے انہدام پر بھی تفصیل سے گفتگوہوئی اور این سی پی امیدوار کو اس کے پس پشت عوامل سے آگاہ کیاگیا۔ میٹنگ میں  بتایاگیا کہ قبرستان کی تعمیر میں قانونی طور پر راجن کینے کا بڑا تعاون رہا جس کی وجہ سے ان کا شکریہ ادا کیاگیا اوراس کے نتیجے میں  ہونےوالی سیاست میں  قبرستان کی دیوار کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کروادیاگیا تاہم اسے دوبارہ تعمیر کروا لیا گیا ہے۔ سید مظہر عباس نے بتایا کہ مثبت یقین دہانیوں  کے بعد شرکائے میٹنگ نے انہیں   تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میٹنگ میں این سی پی (اجیت پوار) کے مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر ایڈوکیٹ سید جلال الدین بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK