غازی آبادکے لونی سے رکن اسمبلی کا دعویٰ، صحافیوں سے گفتگوکےد وران کہا کہ یوپی میں ’رام راج‘ نہیں ہے، ایودھیا میں زمینیں لوٹی گئی ہیں ، کانگریس نے ویڈیو شیئر کیا۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 2:32 PM IST | Loni
غازی آبادکے لونی سے رکن اسمبلی کا دعویٰ، صحافیوں سے گفتگوکےد وران کہا کہ یوپی میں ’رام راج‘ نہیں ہے، ایودھیا میں زمینیں لوٹی گئی ہیں ، کانگریس نے ویڈیو شیئر کیا۔
بی جےپی کے رکن اسمبلی نندکشور گرجر نے یوگی سرکار پر زبر دست حملہ کرتے ہوئے کہا یوپی میں بدعنوانیاں اور دھاندلیاں عروج پر ہیں اور باہری لوگوں سب جھوٹ بتایاجارہا ہے۔ لونی سے رکن اسمبلی کا نام نندکشور گرجر نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران یوپی حکومت اور اترپردیش کے حالات کو تشویشناک بتایا ہے اور دعویٰ کیا ہےکہ یوگی پر کالا جادوکردیاگیا ہے۔ جس کا ویڈیو کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
۳؍ منٹ۱۶؍ سیکنڈ کے اسویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یوپی میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نندکشور گرجر نے بی جے پی حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔ گرجر نے کہا ہے کہ یوپی کی بی جے پی حکومت سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ ‘‘ اس ویڈیو میں نندکشور کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اتر پردیش میں کاروباریوں کو لوٹا جا رہا ہے، غریبوں کو لوٹا جا رہا ہے اور بغیر پیسہ کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔ ریاست میں قتل کا بازار گرم ہونے کا بھی تذکرہ وہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہن-بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل پا رہی ہیں، ان کی شکایت پر مقدمے نہیں لکھے جا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی صحافیوں کو سچ دکھانے کی التجا کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’یوپی میں کوئی ’رام راج‘ نہیں ہے، باہر کے لوگوں کو سب جھوٹ بتایا جا رہا ہے۔ میں صحافیوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں - سچائی دکھاؤ۔ ‘‘ کانگریس نے اس ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بی جے پی رکن اسمبلی نے وہ بات کہی ہے جو یوپی کی حقیقت ہے۔ یوپی میں پھیلے جنگل راج کو گودی میڈیا اور آئی ٹی سیل کے دَم پر ’رام راج‘ بتانے کی سازش کی گئی، لیکن اب حقیقت سب کے سامنے ہے۔ ‘‘
اتر پردیش کی لونی اسمبلی سیٹ سےبی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گرجر نے جمعہ کو الزام لگایا کہ افسران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گمراہ کر کے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گمراہ کر کے سرکاری خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری نے کالا جادو کر کے مہاراج جی (یوگی آدتیہ ناتھ) کے دماغ کو گرفت میں لے لیا ہے۔ چیف سیکریٹری دنیا کا سب سے کرپٹ افسر ہے۔ ‘‘ نند کشور گرجر نے الزام لگایا’’ افسران نے ایودھیا میں زمینوں کو لوٹ لیا ہے۔ ‘‘
بی جے پی ایم ایل اے جو پھٹے ہوئے کُرتے میں نامہ نگاروں کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس والوں نے ان کے کپڑے پھاڑ دیے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ جمعرات کو لونی کی خواتین `رام کلش یاترا نکال رہی تھیں لیکن پولیس نے یاترا کو روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر (انکور ویہار) اجے کمار سنگھ نے کہا کہ ایم ایل اے اور ان کے حامی بغیر کسی اجازت کے جلوس نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب ایم ایل اے نے دعویٰ کیا کہ لونی کے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ نند کشور کا کہنا ہےکہ وہ اب کپڑ ے نہیں بدلیں اوراسی پھٹے کرتے میں تب تک رہیں گے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا۔ گرجر نے کہا کہ رام کلش یاترا روایتی ہے اور اس سال سے پہلے منتظمین نے اس کیلئے کبھی اجازت نہیں لی تھی۔ بی جے پی ایم ایل اے نے اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر گائے کا ذبیحہ ہو رہا ہے اور پولیس لوگوں کو فرضی انکاؤنٹر میں مار رہی ہے۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے جمعہ کی شام بی جے پی ایم ایل اے گرجر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر حملہ کیا۔ ایکس پر بی جے پی کے ایم ایل اے کے دعوؤں کے بارے میں ایک اخباری رپورٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں، بی جے پی ممبران خود ہی راز کھول رہے ہیں۔ ہر طرف ناانصافی اور بدعنوانی کیسے پھیلی ہوئی ہے۔ اب کیا ان کی رپورٹ بھی بدل دی جائےگی ؟