• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرنال سے ۴؍ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ناندیڑ پولیس سرگرم

Updated: May 07, 2022, 12:27 PM IST | Z A Khan | Nanded

اطلاعات ہیں کہ چاروں دہشت گرد دھماکہ خیز اشیاء اور گولہ بارود فیروز پورسے ناندیڑ لے کر آرہے تھے

 All four accused work for Pakistani terrorist Harvinder Singh Randa.Picture:INN
چاروں ملزمین پاکستان کے دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا کیلئے کام کرتے ہیں۔۔ تصویر: آئی این این

: ہریانہ کے ضلع کرنال سے گزشتہ دن ۴؍ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ناندیڑ پولیس بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ واضح ہو کہ گرپریت، پرویندر سنگھ، بھوپیندر اور امندیپ نامی چاروں ملزمین پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا کیلئے کام کرتے ہیں۔ ہرویندر سنگھ نے پاکستان میں رہتے ہوئے پنچاب کے شہر فیروز پور میں انہیں ڈرون کی مدد سے دھماکہ خیز اشیاء، ہتھیار اورگولہ بارود بھیجا تھا جسے یہ لوگ فیروزپور سے ناندیڑ پہنچا رہے تھے۔ ناندیڑ رینج کے آئی جی نثار تنبولی اور ضلع ایس پی پرمود کمار شیوالے نے اس پورے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ رندا گینگ سے وابستہ سبھی ملزمین کے مکانوں کی تلاشی لی جائے اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے کہ اس سازش میں کون کون ملوث ہے۔اس کیلئے ایک چھاپہ مار کارروائی مہم شروع کی گئی ہے جسے انجام دینے کیلئے باقاعدہ ایک ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ایس آئی ٹی میں اتوارہ پولیس اسٹیشن کے ڈی وائے ایس پی، ناندیڑ شہر پولیس ڈی بی کی ٹیم اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم کے افسران شامل ہیں۔ ان کے ساتھ تین خصوصی دستوں نے بھی چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے۔ملزمین کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی دھماکہ خیز اشیا ء ناندیڑ پہنچائی ہیں۔اس معاملے میں پولیس اب تک کئی افراد سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK