Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: غیر قانونی آٹو رکشا اور بغیر یونیفارم کے ڈرائیوروں کیخلاف سخت کارروائی

Updated: April 14, 2025, 11:55 AM IST | Z.A Khan | Nanded

۳۸۹؍ کیس در ج کئے گئے جبکہ۵؍لاکھ روپےسے زائد جرمانہ وصول کیا گیا، کارروائی ضلع ایس پی ابھیناش کمار اورایڈیشنل ایس پی سورج گروو کی رہنمائی میں  کی گئی۔

A scene from the action against an autorickshaw driver in Nanded city. Photo: INN.
ناندیڑشہر میں  آٹور کشا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این۔

شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بدنظمی پر قابو پانے اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ناندیڑ پولیس نے ایک خصوصی مہم کے تحت غیر قانونی مسافر گاڑیوں، بغیر پرمٹ چلنے والی گاڑیوں اور یونیفارم نہ پہننے والے آٹو ڈرائیوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہے۔ اس مہم کے دوران کل۳۸۹؍ کیس درج کئے گئے اور مجموعی طور پر۵؍ لاکھ۳۰؍ ہزار ۷۰۰؍ روپے بطورجرمانہ وصول کیا گیا۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیناش کمار کی ہدایت پر یہ خصوصی مہم شہر کی ٹریفک برانچ و زیرآباد اور اتوارا شعبہ کی جانب سے انجام دی گئی۔ اس کارروائی کی نگرانی پولیس انسپکٹر صاحب راؤ گٹے (وزیرآباد) اور جگن ناتھ پوار (اتوارا) نے کی۔ وزیرآباد علاقے میں ریلوے اسٹیشن، وزیرآباد چوک، مہارانا پرتاپ چوک، تروڑےکر مارکیٹ اور کلا مندر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جرمانے وصول کئے گئے۔ 
۳ ؍سواریاں بٹھانے والے۲۱؍ آٹو مالکان سے۲۱؍ ہزار روپے، یونیفارم نہ پہننے والے۵۲؍ آٹو ڈرائیوروں سے۴۴؍ہزار روپے، پرانے زیر التواء کیسزجن کی تعداد۱۹۵؍ ہے ان معاملوں میں ۳؍لاکھ ۳۰؍ ہزار ۲۵۰؍روپے، ای- چالان کیسز۱۱؍ میں ۸؍ ہزار۲۵۰؍ روپے، آن لائن ادائیگی سے متعلق۷؍کیسز کے معاملوں میں ۱۴؍ ہزار ۹۵۰؍ روپے، اس طرح وزیرآباد علاقے میں کل ۲۸۶؍ کیسز درج ہوئے اور۴ ؍ لاکھ ۱۸؍  ہزار ۴۵۰؍ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ اسی روز اتوارا شعبہ میں بھی پرانی منڈی، دیگلور ناکہ اور بافنا ٹی پوائنٹ پر خصوصی مہم چلائی گئی جہاں بغیر پرمٹ، تیز رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں اور بغیر یونیفارم آٹو چلانے والوں پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران ۱۰۳؍ کیسز درج کئے گئے اورایک لاکھ ۱۲؍ہزار ۲۵۰؍ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ پوری مہم کے دوران وزیرآباد اور اتوارا شعبوں کی مشترکہ کارروائی میں کل۳۸۹؍ کیسز درج ہوئے اور ۵؍ لاکھ۳۰؍ ہزار۷۰۰؍ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ یہ کارروائی ضلع ایس پی ابھیناش کمار، ایڈیشنل ایس پی سورج گروو اور شہر کی ٹریفک پولیس ٹیم کی رہنمائی اور کوششوں سے ممکن ہوئی۔ 
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں، مکمل دستاویزات کے ساتھ گاڑی چلائیں اور آٹو ڈرائیورز لازمی طور پر یونیفارم پہن کر ہی ڈیوٹی انجام دیں، تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور سلامتی قائم رہ سکے۔ 
دوسری طرف اچانک شروع کی گئی اس مہم سے آٹو ڈرائیوروں میں شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔ جن کے پاس یونیفام نہیں ہے انہیں یونیفارم بنوانے کا وقت دیاجاناچا ہئے۔ اس طرح کے تاثرات بھی آٹو رکشا ڈرئیوروں کی جانب سے سامنے آئے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK