• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاراشٹر میں نندوربار ضلع میں سب سے زیادہ غربت!

Updated: June 24, 2024, 10:30 AM IST | Nashik

نیتی آیوگ کے غریبی سروے۲۳۔ ۲۰۲۲ء کے مطابق نندوربار ضلع کی ۳۳ء۱۷؍فیصد آبادی غربت سے جوجھ رہی ہے۔

A poor family. Photo: INN.
ایک غریب خانوادہ۔ تصویر: آئی این این۔

نیتی آیوگ کی جانب سےغربت کے متعلق ملک گیر سروے کی مفصل رپورٹ مع اعدادوشمار جاری کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ غریب افراد نندوربار ضلع میں  رہائش پزیر ہیں۔ اس ضلع میں ۳۳ء۱۷؍فیصد شہری غربت میں  زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس کے بعددوسرے نمبر پر دھولیہ ضلع ہے جہاں ۲۱ء۴۴؍فیصد افراد غربت کا شکار ہیں۔ 
نیتی آیوگ کے سروے ۲۰۲۳ء کے مطابق غریب افراد کے معاملے میں   ناسک ضلع ریاست میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں ۱۳ء۴۶؍فیصد افراد غربت سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد جلگاؤں ضلع کا نمبر آتا ہے جہاں   ۱۳ء۳۹؍فیصدغریب ہیں۔ خیال رہے کہ نیتی آیوگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا، مرکزی حکومت کا ایک ٹاپ ادارہ ہے۔ جسےوزیراعظم نریندر مودی کی ایماء پر قائم کیاگیا ہے۔ 
ریاستی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹسٹکس کی جانب سے۲۳۔ ۲۰۲۲ء کے مالیاتی سال کی جائزہ رپورٹ حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔ اس کی رپورٹ کے مطابق پربھنی ضلع کی ’ایکچوئل گروس ڈسٹرکٹ انکم‘ فی دن ۳۰۰؍ روپے ہے۔ اتنی قلیل آمدنی کے باعث یہ سوال قائم کیا جارہا ہے کہ ایک آدمی اپنے گھر کا گزربسر کرے گا اور کیا بچائے گا؟ بچوں کو تعلیم کیسے دلوائے گا؟
شمالی مہاراشٹر کے ان اضلاع میں  سب سے زیادہ غریب افراد ہیں 
نندور بار:۳۳ء۱۷  
دھولیہ:۲۱ء۴۴؍فیصد
ناسک:۱۳ء۴۶؍فیصد  
جلگاؤں :۱۳ء۳۹؍فیصد
قومی سطح پرغربت کے معاملے میں مہاراشٹر بارہویں  مقام پر 
خیال رہے کہ ملکی سطح پر غربت کے معاملے میں مہاراشٹر کا ۱۲؍ویں  مقام رہا ہے۔ نیتی آیوگ کے سروے کے اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹر میں  مجموعی طور پر ۵ء۴۸؍فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔ جس میں  دیہی علاقوں  میں  ۱۱ء۴۹؍فیصد افراد غربت میں  جی رہے ہیں  جبکہ شہری علاقوں  میں  تقریباً ۳ء۰۷؍فیصد افراد غربت کا شکار ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK