• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نارائن مورتی نے اپنے پوتے کو ہندوستان کا کم عمرکروڑ پتی بنادیا

Updated: March 19, 2024, 10:32 AM IST | Agency | Bengaluru

ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے بانی نارائن مورتی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہندوستانی ملازمین کو ہفتے میں ۷۰؍ گھنٹے کام کرنے کی وکالت کی تھی۔

Narayan Murthy. Photo: INN
نارائن مورتی۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے بانی نارائن مورتی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہندوستانی ملازمین کو ہفتے میں ۷۰؍ گھنٹے کام کرنے کی وکالت کی تھی۔ پیر کو انہوں نے کچھ ایسا کر دکھایا جو پورے ملک میں موضوع بحث بن گیا۔ نارائن مورتی نے اپنے ۴؍ ماہ کے پوتے ایکا گرا روہن مورتی کو ۲۴۰؍ کروڑ روپے کے شیئرس دے کر ہندوستان کا سب سے کم عمر کروڑ پتی بنا دیا۔ بی ایس ای کی فائلنگ کے مطابق ہندوستان میں سب سے کم عمر کروڑ پتی بننے والے ایکاگرا روہن کے پاس انفوسس کمپنی میں ۱۵؍ لاکھ شیئرس ہیں۔ اس کے ساتھ، ایکاگرا اب انفوسس میں ۰ء۰۴؍ فیصد حصہ داری رکھیں گے۔ انفوسس کے حصص میں پیرکو گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ دوپہر ۳؍بجکر ۲۰؍ منٹ پر اس کے حصص ۲ء۰۵؍فیصد کی کمی کے ساتھ۱۶۰۱ء۴۰؍ روپے پر کاروبار کر رہے تھے تاہم، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دنوں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار اور گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کار حصص کی بھاری فروخت کر رہے ہیں، جس کا اثر آئی ٹی اسٹاکس پر بھی نظر آئے گا۔ قابل ذکر ہے کہ نارائن مورتی اور ان کی بیوی سودھا مورتی کے دو بچے ہیں۔ ایک بیٹا روہن مورتی اور ایک بیٹی اکشتا مورتی۔ ایکاگرا روہن مورتی روہن مورتی کے بیٹے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK