• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے والے نریش مینا گرفتار، حامیوں کا ہنگامہ

Updated: November 15, 2024, 11:45 AM IST | Agency | Jaipur

دیولی اونیارا سے آزاد امیدوار کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپ ، ۱۰؍ پولیس اہلکاروں سمیت ۵۰؍ افرادزخمی۔

The policemen are arresting Naresh Meena and taking him away. Photo: INN
پولیس اہلکارنریش مینا کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

راجستھان کے ٹونک ضلع کے دیولی اونیارا اسمبلی حلقے میں گزشتہ روز پولنگ کےد وران سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ( ایس ڈی ایم) کوتھپڑ مارنے والےآزاد امیدوار نریش مینا کو گرفتار کرلیا گیا جس کےبعد ان کے حامی مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی ۔ نریش میناکی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں دیولی-اونیارا کے سمروتا گاؤں کی سڑک پر ٹائر جلائےاور چکہ جام کردیا۔ شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ انہیں بھگانے کے لیے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے۔ اس دوران پولیس نے ان کے کچھ حامیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ نریش مینا کو جمعرات کی دوپہر تقریباً ۱۲؍ بجے گرفتار کیا گیا۔ دراصل بدھ کو راجستھان میں ۷؍سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی۔ ان میں دیولی-اونیارا اسمبلی بھی شامل تھی۔ نریش مینا اس سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران نریش مینا سمروتا کے ایک پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ اس دوران ان کی افسران کے ساتھ کسی بات پر بحث ہوئی اور ایس ڈی ایم کو تھپڑ مار دیا۔ چند گھنٹے بعد جب پولیس نے نریش مینا کو حراست میں لیا تھاتو ان کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ا نہیں آزاد کرالیا تھا۔ رات کو ان کے حامیوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔ نریش مینا کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں۱۰؍ پولیس اہلکاروں سمیت ۵۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ۶۰؍ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK