• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیتا ولیمز اور دیگر خلابازوں کیلئے کھانا اور دیگر سپلائی روانہ

Updated: November 23, 2024, 10:16 AM IST | Agency | New York

ناسا نے بغیر عملہ والا طیارہ قزاخستان کے ایئر اسٹیشن سے روانہ کیا ہے جو آج شام تک خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔

Indian-origin astronaut Sunita Williams is stuck in the space station. Photo: INN
ہند نژاد خلاء باز سنیتا ولیمز خلائی اسٹیشن میں پھنس گئی ہیں۔ تصویر : آئی این این

سنیتا ولیمز، بُچ ولمور اور دیگر خلاباز جو اس وقت خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں کو کھانا اور دیگر ضروری چیزوں کی سپلائی کے لئے  ناسا نے بغیر عملے والا طیارہ گزشتہ شام روانہ کیا ہے۔   ناسا نے یہ کارروائی ۵؍ جون سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسی سنیتا ولیمز کی صحت کی رپورٹ اور جاننے کے بعد ہنگامی طور پر کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ خلائی اسٹیشن پر گزشتہ کچھ دنوں میں غذا کی شدید قلت ہو گئی ہے ۔ ساتھ ہی کئی اہم دوائیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ چونکہ سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی کا خلائی اسٹیشن پر زیادہ دن ٹھہرنے کا پروگرام نہیں تھا اس لئے سپلائی نہیں بڑھائی گئی تھی لیکن  اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ تمام خلا بازوں کے لئے سپلائی کم ہو گئی ہے ۔ اسی لئے ناسا نے روسی خلائی ایجنسی کے تعاون سے خصوصی کارگو اسپیس کرافٹ روانہ کیا ہے جس میں کئی ٹن کھانا، دوائیاں، ضروری سامان ، کئی اہم کل پرزے اور دیگر چیزیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسمبلی انتخابات نتائج: مہاراشٹر میں مہایوتی، جھارکھنڈ میں این ڈی اے

ناسا کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق اس نے بغیر عملہ والا طیارہ قزاخستان کے بیکونور کوسموڈروم سے سویوز راکٹ کے ذریعہ لانچ کیا  ہے۔ یہ راکٹ اور اسپیس کرافٹ عام طور پر خلائی  اسٹیشن کے لئے ساز و سامان لیجانے کے ہی کام آتا ہے۔ اس راکٹ کے سنیچر کی شام تک خلائی اسٹیشن پہنچنے کی امید ہے۔یاد رہے کہ طویل مدت سے خلائی اسٹیشن میں پھنسے رہنے کی وجہ سے سنیتا ولیمز اور بُچ ولمور کو صحت سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK