بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود سنیتا ولیمز نے سنتا ہیٹ پہن کر تصاویر کھینچوائی، یہ تصویر اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول کے ذریعے حالیہ کارگو کی ترسیل کے بعد پوسٹ کی گئی ، جس میں عملے کیلئے چھٹیوں کے تحائف اور ساما ن شامل تھا۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 10:01 AM IST | Inquilab News Network | Washington
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود سنیتا ولیمز نے سنتا ہیٹ پہن کر تصاویر کھینچوائی، یہ تصویر اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول کے ذریعے حالیہ کارگو کی ترسیل کے بعد پوسٹ کی گئی ، جس میں عملے کیلئے چھٹیوں کے تحائف اور ساما ن شامل تھا۔
ناسا کی خلاباز سنیتا ولیمز اور ڈان پیٹٹ خلا میں کرسمس منانے کی تیاری کر رہے ہیں جب سانتا ہیٹ میں دونوں کی تہوار کی تصویر ساجھا کی گئی۔ تصویر میں، ولیمز اور پیٹٹ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے کولمبس لیبارٹری ماڈیول کے اندر ایک ہیم ریڈیو پر بات کرتے ہوئے چھٹیوں کے پورٹریٹ کیلئےپوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ان خلاء بازوں نے زمین سے دور ہونے کے باوجود روائتی انداز میں تہوار منانے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وہ زمین سے بھیجے گئے تازہ اجزاء سے بنائے گئے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے اور کرسمس سے پہلے اپنے خاندانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کریں گے۔
Another day, another sleigh ⛄️❄️@NASA_Astronauts Don Pettit and Suni Williams pose for a fun holiday season portrait while speaking on a ham radio inside the @Space_Station`s Columbus laboratory module. pic.twitter.com/C1PtjkUk7P
— NASA`s Johnson Space Center (@NASA_Johnson) December 16, 2024
واضح رہے کہ ولیمز، ایک ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز، اس سال جون سے خلا میں ہیں۔ وہ ابتدائی طور پر اس مشن کا حصہ تھیں جو صرف آٹھ دن تک چلنا تھا، لیکن ان کے خلائی جہاز میں تکنیکی خامی کے مدنظر وہ اپنے ساتھی خلاء باز بیری ولمور کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسی ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کامختصر سفر طویل ہو گیا ہے۔ اسپیس ایکس ڈریگن اسپیس کرافٹ کے ذریعے زمین پر واپس آنے سے پہلے سنیتا ولیمزخلائی اسٹیشن پر اپنے تجربات جاری رکھیں گی۔