• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پانی کے بہترین انتظام کیلئے اُدیشہ اور یوپی کو نیشنل ایوارڈ

Updated: October 23, 2024, 12:05 PM IST | Agency | Lucknow

واٹر مینجمنٹ اور پانی تحفظ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے ادیشہ ا ور اترپردیش کو نیشنل ’واٹر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

واٹر مینجمنٹ اور پانی تحفظ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے لئے ادیشہ ا ور اترپردیش کو نیشنل ’واٹر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منگل کو منعقدہ پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈ پروگرام میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتر پردیش کو اعزاز سے نوازا۔ اتر پردیش کی جانب سے نمامی گنگے اور دیہی واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری انوراگ سریواستو اور ہاؤسنگ کمشنر ڈاکٹر بلکار سنگھ نے ایوارڈ حاصل کیا۔ بہترین ریاست کے زمرے میں ادیشہ نے اول، یوپی نے دوم اور گجرات- پڈوچیری نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتر پردیش میں ’ہر گھر نل جل‘ مہم کے تحت کئے گئے کام اور پانی کے تحفظ کی سمت میں کئے گئے اختراعی تجربات کی تعریف کی۔ مرکزی جل شکتی وزیر سی آر پاٹل نے بھی بندیل کھنڈ اور وندھیا خطے میں ہر گھر کو نل کنکشن فراہم کرنے اور پانی کے تحفظ کے سلسلے میں اتر پردیش کے کام کی تعریف کی۔ پانچویں نیشنل واٹر ایوارڈ کو۹؍ زمروں میں پیش کیا گیا ہے، جن میں بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گرام پنچایت، بہترین شہری مقامی باڈی، بہترین اسکول یا کالج، بہترین صنعت، بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن، بہترین ادارہ (اسکول یا کالج کے علاوہ) اور بہترین ایوارڈ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں صدر جمہوریہ نے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ واضح رہےکہ یہ پانچواں قومی آبی ایوارڈ تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK