ملاڈ مالونی کے اعظمی نگر کے ۱۶؍ سالہ طالب علم شاہ اسعد علی نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں مہاراشٹر کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔
EPAPER
Updated: December 24, 2024, 7:17 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
ملاڈ مالونی کے اعظمی نگر کے ۱۶؍ سالہ طالب علم شاہ اسعد علی نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں مہاراشٹر کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔
ملاڈ مالونی کے علاقے اعظمی نگر کے ۱۶؍ سالہ طالب علم شاہ اسعد علی نے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں مہاراشٹر کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا کےزیراہتمام دہلی میں منعقدہ باکسنگ مقابلہ میں اسعد نے عمدہ کارکردگی پیش کر کے اوّل مقام حاصل کیا۔ اسعد گزشتہ ۷؍سال سے باکسنگ مقابلوںمیں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ۲؍مرتبہ اسٹیٹ چمپئن اور ایک بار ویسٹ زون نیشنل چمپئن کا خطاب حاصل کیاہے۔ علاوہ ازیں متعدد باکسنگ مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔آئیڈیل انگلش ہائی اسکول ، مالونی سے ایس ایس سی پاس کرنےوالے شاہ اسعد اس وقت کے ای ایس کالج کاندیولی میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ باکسنگ میں مقبولیت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔