Inquilab Logo Happiest Places to Work

وقف ترمیمی بل منظور کروانے پرملّی تنظیموں کا شدید ردعمل،جمہوریت کا قتل قرار دیا

Updated: April 05, 2025, 10:11 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کہا:جے شری رام کے نعرے کے ساتھ غیرآئینی وقف بل کو پاس کرانا جمہوری قدروں کیلئے خطرناک ہے ۔ دیگر طبقات کو متنبہ کیا کہ وہ آگاہ رہیںورنہ ’چراغ سب کے بجھیںگے ہوا کسی کی نہیں ‘

Maulana Haleemullah Qasmi
مولانا حلیم اللہ قاسمی

شدید احتجاج اور زبردست مخالفت کے باوجود حکومت کے ذریعے ’غیر آئینی‘ وقف ترمیمی بل پاس کرانے پر ملی تنظیموں کے عہدیداران نے شدید رد عمل کا اظہارکیا اور اس بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت میں قانونی اور جمہوری طریقے سے لڑائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔
بل کےنام پرظلم وجبر کی نئی تاریخ لکھ دی گئی 
 آل انڈیا علماء کونسل کےجنرل سیکریٹری مولانا محمود خان دریابادی نےکہاکہ ’’یہ بل جس طرح اکثریت کے نام پر   دونوں ایوانوں میں جے شری رام کے نعروں کے ساتھ پاس کرایا گیا وہ جمہوریت کا قتل اور دیگر طبقات کیلئے وارننگ ہے۔ اگر حکومت کی چال کو نہ سمجھایا گیا تو’ چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں‘ کے مصداق سب کی باری آئے گی۔ ‘‘ مولانا نےیہ بھی کہاکہ پوری رعونت کیساتھ عدل وانصاف کا قتل کرکے پارلیمنٹ میںظلم وجبر کی ایک نئی تاریخ لکھ دی گئی اورڈھونگ یہ رچا گیاکہ اس سے مسلمانو ںکی فلاح وبہبود اور وقف کی زمینوں سے ناجائز قبضہ جات ہٹانا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس اورکھیل کچھ اورہے ۔‘‘
یہ بل آئین کی روح کےمنافی ہے 
 جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہاکہ ’’یہ بل آئین کی روح کے منافی ہے اور اس کے ذریعے وقف کی املاک کو ہڑپ کرنا ہے اورمسلمانوں کوپریشان کرنا ہے۔ اس تعلق سے جمعیۃ علماء نے پہلےسے ہی دو طرح کے منصوبے بنائے ہیں۔ اول یہ کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سربراہی میںبل کے خلاف احتجاج کومکمل تعاون دیا جائے گا اور دوسرے جمعیۃ علماء کی تمام ضلع یونٹ ہائی کورٹ میں اور مرکزی جمعیۃ علماء سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرےگی۔اس طرح دو محاذوں پرجدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔‘‘
مسلمانانِ ہند کے لئے یومِ سیاہ ہے 
 جماعت اسلامی ممبئی کےناظم ہمایوں شیخ نے کہاکہ ’’ جس طرح یہ بل پاس کرایا گیا وہ ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانانِ ہند کے لئے یومِ سیاہ ہے۔ اس سے دو فرقوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے اورخلیج بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ اس سے قبل بھی خواہ  ایسا ہو چکا ہے کہ  بظاہر تومسلمانوں کی فلاحکی بات ہوتی ہےلیکن حقیقت میںبی جے پی کا ارادہ مسلمانوں کوپریشان کرنے کا ہو تا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK