• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوین پٹنائک کے معتمد خاص وی کے پانڈین نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کیا

Updated: June 10, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Bhubaneswar

انتخابات میں پارٹی کی شکست سے دل برداشتہ ہوکر یہ فیصلہ کیا، معافی بھی مانگی۔

In 2007, VK Pandin became the Collector of Naveen Patnaik`s native district of Ganjam. Photo: INN
۲۰۰۷ء میں وی کے پانڈین نوین پٹنائک کے آبائی ضلع گنجام کےکلکٹر بنے تھے۔ تصویر : آئی این این

 اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلی نوین پٹنائک کے قریبی بی جے ڈی لیڈر وی کے پانڈین نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے ڈی کی کراری شکست کے بعد پارٹی سپریمو نوین پٹنائک کے قریبی وی کے پانڈین نے فعال سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں کیا ہے۔ بتادیں کہ بیجو جنتا دل کو لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیز اوڈیشہ اسمبلی انتخابات میں نوین پٹنائک کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پٹنائک کو تقریباً ڈھائی دہائیوں میں سیاست میں ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 بی جے ڈی لیڈر فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں نے فعال سیاست سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفر کے دوران اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس انتخابی مہم میں میرے ذریعہ دیے گئے بیانات سے بی جے ڈی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا وہ پارٹی کا شکست کا سبب بنا ہو تو اس کیلئے بھی میں معذرت خواہ ہوں۔تمل ناڈو میں پیدا ہوئے وی کے پانڈین آئی اے ایس رہ چکے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ادیشہ کی سیاست میں اپنی پہچان بنائی۔ سابق آئی اے ایس افسر پانڈین کا شمار نوین پٹنائک کے سروس کے وقت سے ہی ان کے قریبی افراد میں کیا جاتا ہے۔ وی کے پانڈین ادیشہ کیڈر کے ۲۰۰۰ء بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے۔ ان کی پہلی پوسٹنگ ۲۰۰۲ء میں کالاہانڈی میں ہوئی تھی۔وی کے پانڈین اور نوین پٹنائک کے روابط کی شروعات ۲۰۰۷ء میں شروع ہوئی تھی جب وی کے پانڈین کو گنجام ضلع کا کلکٹر بنایا گیا تھا جو نوین پٹنائک کا آبائی ضلع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK