• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نوی ممبئی : اُلوے میں گوشت کی دکانوں کے خلاف وزیراعظم اور سڈکو سے شکایت

Updated: February 28, 2025, 11:16 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

مقامی تنظیم کے مطابق ایئر پورٹ سے ۱۰؍ کلو میٹر کے اندر گوشت کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں۔

A social organization of Alway area near Navi Mumbai Airport has complained against the meat shops. Photo: INN
نوی ممبئی ایئرپورٹ جس کے قریب کے علاقے الوے کی سماجی تنظیم نے گوشت کی دکانوں کے خلاف شکایت کی ہے۔ تصویر: آئی این این

نوی ممبئی ایئر پورٹ سے تقریباً ۳؍ کلو میٹر دور اُلوے میں واقع گوشت کی دکانوں کے خلاف مقامی تنظیم نے وزیر اعظم   اور سڈکو سے  شکایت کی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق ایئر پورٹ کے ۱۰؍ کلو میٹر کے اندر گوشت کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں کیونکہ اس سے پرندوں کے ہوائی جہاز سے ٹکرانے کااندیشہ رہتا ہے۔ 
 یہ شکایت ’نیٹ کنیکٹ فائونڈیشن‘ تنظیم کے ڈائریکٹر بی این کمار نے دفتر وزیر اعظم کی ویب سائٹ اور ’سٹی اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن‘ (سڈکو) کے مہاراشٹر کے غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے ذمہ دار افسر اور ویجیلنس آفیسر سے کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ متعلقہ افسران قوانین کی خلاف ورزیوں کی جانب سے چشم پوشی کر رہے ہیں جبکہ طیاروں کے تحفظ اور کھانے پینے کی اشیاء کے انسانی صحت کیلئے اچھا ہونا یقینی بنانے کیلئے پختہ اقدام کئے جانے چاہئے۔ 
 این سی پی الوے کے صدر سنتوش کالے نے بھی الوے کے سیکٹر ۱۹؍ میں کھلے عام صفائی کا خیال رکھے بغیر مرغی اور بکروں کے گوشت کی فروخت کے تعلق سے سڈکو اور دیگر متعلقہ افسران سے شکایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف فضائیہ کا مسئلہ نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں ’برڈ فلو‘ جیسی بیماریاں پھیلی ہیں اس لئے یہ صحت عامہ کا بھی مسئلہ ہے۔ایک دیگر شخص نے ریاستی وزیر اعلیٰ کو بھی اس تعلق سے تحریری شکایت کی ہے۔
 ’نیٹ کنیکٹ‘ کا دعویٰ ہے کہ ’ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن(ڈی جی سی اے)‘ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے ۱۰؍ کلو میٹر کے دائرے میں جانوروں کا مذبح اور گوشت کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں۔ اسی طرح یہ باتیں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے نوی ممبئی میں تعمیر کئے گئے نئے ایئرپورٹ کیلئے تشکیل دی گئی ’ایروڈروم انوائرنمنٹ مینجمنٹ کمیٹی‘ (اے ای ایم سی) کے ذریعہ جاری کردہ ریزولیوشن میں بھی درج ہیں۔ 
 اس سلسلے میں سڈکو کا دعویٰ ہے کہ ایسی دکانوں کے خلاف کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ حالانکہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (این ایم اے ایل) نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK