• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوی ممبئی : سیاحوں کیلئے پانڈو کڈا جھرنا جانے پر پابندی عائد کردی گئی

Updated: June 21, 2024, 4:00 PM IST | Wasim Patel | Mumbai

کھارگھر کے اس تفریح مقام پر ہر سال مانسون میں حادثات ہوتے ہیں۔ لوگوں کو روکنے کیلئے پولیس کا سخت بندوبست رکھاگیا ہے۔

Several accidents have occurred while bathing in the Pandokda Jharna of Kharghar. Photo: INN
کھارگھر کے پانڈوکڈاجھرنے پرنہانے کے دوران کئی حادثات پیش آئے ہیں۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ کئی برسوں کی طرح امسال بھی نوی ممبئی کے علاقے کھار گھر کے تفریح مقام پانڈو کڈا جھرنے پر سیاحوں کے جانے پر پابندی لگائی دی گئی ہے۔
محکمہ جنگلات کے انچارج دیوی داس سو ناو نےنے بتایا کہ یہاں ہر سال ہزاروں لوگ بارش کے دنوں میں بڑی تعداد میں تفریح کیلئے آتے ہیں۔ اس دوران  یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ پانی میں اتر کر نہاتے ہیں  اور تیز بہاؤ کے بہہ جاتے ہیں۔ حادثات کی روک تھام کیلئے گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی پانڈوکڈاجھرنا جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ وہاں پولیس کا سخت بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ اس جگہ پر ایک بورڈ بھی لگایا جائے گا۔
 اس پابندی پر مقامی افراد نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک مقامی شخص راکیش کے مطابق یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔  دیکھا یہ گیا ہے کہ اکثر نوجوان شراب کے نشے میں طوفان بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتے ہیں ۔ پنویل کے سماجی کارکن زبیرپٹو نے کہا کہ کھار گھر اور پنویل کے اطراف بہت کم تفریح مقامات ہیں۔ پانڈو کڈا لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے اور تفریح کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے ۔ اس سلسلے میں کچھ پابندی لگا کر وہاں  جانے کی اجازت دینی چاہئے۔ لوگوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہئے۔  پانڈو کڈا میں پولیس کا سخت بندوبست بارش کے دنوں میں رہتا ہی ہے۔ پولیس کی موجودگی میں کوئی بدتمیزی اور گہرے پانی میں جانے کی ہمت نہیں کرتا۔ یہ میرا ذاتی تجربہ ہے اس لئے وہاں جانے پرعائد کی گئی پابندی ہٹانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK