• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی، پونے اور رائے گڑھ میں ضرورت پڑنے پر بحریہ اور فوج بلائی جاسکتی ہے

Updated: July 26, 2024, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے تینوں جگہوں پر بارش کے حالات کا جائزہ لیا، کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ افسران زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں۔

Chief Minister Eknath Shinde has alerted all the departments. Photo: INN
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔ تصویر : آئی این این

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی، پونے اور رائے گڑھ  میں بارش کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ان  علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ یہاں حالات پر قابو رکھنے کے لئے فوج  اور بحریہ کی یونٹس ریاست میں مدد فراہم کرنے کے  لئےتیار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ، متعلقہ افسران اور ملازمین زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور جن مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال ہے وہاں ریسکیو کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران یہ واضح کیا کہ فوج اور بحریہ مدد کے لئے تیار ہیں لیکن ضروری پڑی تو ہی انہیں زحمت دی جائے گی ورنہ مہاراشٹر کے متعلقہ محکمے ہی حالات پر قابو پانے میں پوری طرح اہل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، بحریہ، پولیس، فائر بریگیڈ، صحت کے نظام کو ایک دوسرے کے ساتھ تال میل اور ضرورت کے مطابق مدد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جائیں، ان کے  لئے کھانے کے پیکٹ، ادویات اور پانی کا بندوبست کریں اور ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف، فوج اور بحریہ سے بھی مدد لیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پونے، ماول، ملشی میں ڈیم کے علاقوںمیں شدید بارش ہوئی ہے جس سے پونے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے لیکن ہمارا انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہے اور کسی بھی طرح کی آفت و پریشانی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK