Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بحریہ پرانے مگ ۲۹؍ طیاروں کی جگہ۲۶؍ نئے رافیل طیارے خرید ے گی

Updated: March 13, 2025, 10:47 AM IST | New Delhi

معاہدے کا باضابطہ اعلان اپریل میں کیا جائے گا جب فرانسیسی وزیر دفاع ہندوستان کا دورہ کریں گے، معاہدے کی مالیت تقریباً ۷ء۶؍ارب ڈالر ہوگی۔

Of the 26 Rafale jets, 22 will be Rafale M jets. Photo: INN.
۲۶؍ رافیل طیاروں میں سے ۲۲؍ رافیل ایم طیارےہوں گے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی بحریہ اپنے پرانے مگ۲۹؍ لڑاکا طیاروں کو فرانس کے رافیل سے تبدیل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت بحریہ کیلئے۲۶؍نئے رافیل طیارے خریدے گی۔ توقع ہے کہ اس معاہدے کا باضابطہ اعلان اپریل میں کیا جائے گا جب فرانسیسی وزیر دفاع ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ اس پورے معاہدے کی مالیت تقریباً ۷ء۶؍ارب ڈالر ہوگی۔ 
یہ نئے رافیل طیارے پرانے مگ ۲۹؍ کے اورمگ ۲۹؍ کے یو بی طیاروں کی جگہ لیں گے۔ یہ پرانے طیارے اس وقت ہندوستانی بحریہ کے ۳۰۰؍ اسکواڈرن(آئی این اے ایس ۳۰۰) `وائٹ ٹائیگرز اور۳۰۳؍ اسکواڈرن(آئی این اے ایس ۳۰۳) `بلیک پینتھرس میں استعمال ہو رہے ہیں۔ نئے رافیل جیٹ طیارے آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ نامی طیارہ بردار جہازوں سے اڑان بھریں گے۔ یہ بڑے بڑے جہاز سمندر میں تیرتے ہوائی اڈوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ ان ۲۶؍رافیل طیاروں میں سے۲۲؍ رافیل ایم طیارے ہوں گے۔ باقی ۴؍ طیارے رافیل بی ٹرینر طیارے ہوں گے۔ یہ۲؍ نشستوں والے طیارے ہیں جو پائلٹوں کی تربیت کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ 
ٹرینر ہوائی جہاز طیارہ بردار جہاز سے اڑ نہیں سکتے۔ ان نئے طیاروں کی ترسیل ۲۰۲۹ء میں شروع ہو جائے گی۔ 
رافیل کمپنی ہندوستان میں فیکٹری لگائے گی
رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن ہندوستان میں ایک اسمبلی لائن قائم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ رافیل طیارے ہندوستان میں ہی بنائے جائیں گے۔ یہ اس لئے کہ ہندوستان سمیت کئی ممالک سے رافیل طیاروں کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔ میک ان انڈیا پالیسی کے تحت خریدے جانے والے ہتھیاروں کا۶۰؍ فیصد ہندوستان میں تیار کیا جانا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK