• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سڑک حادثہ میں نواب ملک کی بیٹی اور داماد زخمی، ڈرائیور گرفتار

Updated: September 19, 2024, 9:52 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

داماد سمیر خان کی حالت نازک، اسپتال کےآئی سی یو میں زیر علاج ۔ ڈرائیور نے بریک کے بجائے ایکسیلیٹر دبادیا تھا ۔کئی گاڑیوں کوٹکرمارتے ہوئے کاردیوار سےٹکرائی

The driver also crushed 3 active bikes.
ڈرائیورنے ۳؍ایکٹیوا بائیک کو بھی کچل دیا ۔

:منگل کو صبح۱۱؍بجے مہندرا تھار جیپ سے پیش آنے والے ایک حادثہ میں این سی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ شدید زخمی حالت میں انہیں کرلا کے کریٹی کیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔اس حادثہ میں متاثرہ کی بیوی  او ر نواب ملک کی دختر نیلوفر بھی َزخمی ہوئی ہیں۔
 منگل کی صبح نواب ملک کے داماد سمیر اور ان کی بیٹی نیلوفر خان کرلا مغرب کے لال بہادر شاستری روڈ پر واقع کریٹی کیئر اسپتال(کوہ نور اسپتال) میں روٹین چیک اپ کے لئے آئے تھے ۔ تاہم صبح ۱۱؍ بجے اسپتال سے گھر لوٹتے وقت اس وقت علاقے میں سنسنی پھیل گئی جب ان کا ڈرائیور عبدل محمد سیف انصاری مہندرا تھار جیپ لے کر انہیں لینے پہنچا لیکن بد قسمتی سے جیپ چلاتے وقت بریک کے بجائے اس کا پیر ایکسیلیٹر پر پڑگیا اور وہ اپنا توازن کھو بیٹھا۔
  توزان کھو بیٹھنے کی صورت میں ڈرائیور نے پہلے سمیر خان کو زور دار ٹکر ماری اور ساتھ ہی ان کی بیوی نیلوفر سے ٹکراتے ہوئے وہاں پارک کی کئی ۳؍ ایکٹیوا بائیک کو کچلتے ہوئے قریب موجود ایچ ڈی آئی ایل نامی کمپنی کی دیوار سے جا ٹکرایا ۔جیپ کی ٹکر سے سمیر کے سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹ آئی تھی۔ آناً فاناً میں مقامی نوجوانوں ، پارٹی کے کارکنان ، رشتہ دار و احباب جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوںنےفوراً حادثہ کے بعد بیہوش سمیر کو اسٹریچر پر اسی کریٹی کیئر اسپتال میں داخل کیا جہاں وہ روٹین چیک اپ کے لئے آئے تھے ۔وہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جہاں نواب ملک اور ان کے قریبی رشتہ داروں اور کارکنان کا اسپتال میں تانتا لگ گیا ۔
   اس دوران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مذکورہ  معاملے میں ونوبھا بھاوے نگر پولیس کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گاڑی کے بریک کے بجائے ایکسیلیٹر دبنے کے سبب حادثہ پیش آنے کی بات سامنے آئی ہے لیکن فی الحال اس معاملہ میں جانچ مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ دوسری جانب سمیر کے شدید زخمی ہونے سے متعلق موصولہ اطلاع کے مطابق ان کی حالت نازک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے ۔تاہم حادثہ کے بعد ونوبھا بھاوے نگر پولیس نے ڈرائیور عبدل محمد سیف کو لاپروائی سے گاڑی چلانے، دو لوگوں کو زخمی کرنے اور کئی گاڑیوں کے علاوہ دوسروں کی جان کا خطرہ بننے کے الزامات کے تحت کیس درج کیاہے اور حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس معاملہ میں کئی عینی شاہدین اور سمیر کی بیوی  اور نواب ملک کی بیٹی نیلوفر کا بیان بھی درج کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK