گونڈی شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے این سی پی کے امیدوار نواب ملک نے جمعہ کو اپنی انتخابی ریلی کے دوران علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا عزم کیا۔
EPAPER
Updated: November 09, 2024, 11:54 AM IST | Staff Reporter | Mumbai
گونڈی شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے این سی پی کے امیدوار نواب ملک نے جمعہ کو اپنی انتخابی ریلی کے دوران علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا عزم کیا۔
گونڈی شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے این سی پی کے امیدوار نواب ملک نے جمعہ کو اپنی انتخابی ریلی کے دوران علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا عزم کیا۔ اپنی ریلی میں امڈنے والی بھیڑ پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نواب ملک نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اس علاقے کو منشیات اور غنڈہ گردی سے پاک کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: نریندر مودی کو ووٹوں کیلئے ایک بار پھر دھولیہ کے عوام پر اعتماد
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ گونڈی شیواجی نگر کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کیلئےمسلسل محنت کریں گے۔ریلی کا آغاز دیونار سے شام ۵؍ بجے ہوا ۔ نواب ملک للو بھائی کمپاؤنڈ، ساٹھے نگر، سائی بابا مندر، جن کلیان سوسائٹی،۶۰؍فٹ روڈ، رینوکا منڈل، چکل واڑی منگل مورتی، مہاڈا کالونی، منڈالا۳۰؍ فٹ روڈ، ایکتا نگر اور شیونری روڈ جیسے علاقوں میں عوام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے گزرے۔ ریلی کے دوران نواب ملک نے مختلف مقامات پر علاقے کے لوگوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے علاقے کی پسماندگی، منشیات کی اسمگلنگ اور غنڈہ گردی جیسے مسائل کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جنہیں حل کرنے کے لیے انہوں نے عوامی سطح پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ منشیات اور غنڈہ گردی کے مسائل سے لڑ رہا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس علاقے کو ان مسائل سے پاک کریں گے۔