Updated: December 27, 2023, 7:36 PM IST
| New Delhi
نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے سنہری مسجد کی مجوزہ انہدامی کارروائی کے حوالے سے ۲؍ ہزار سے زائد تبصرے اور مشورے قبول کئے ہیں۔ خیال رہے کہ این ڈی ایم سی نے یکم جنوری تک اس معاملے میں عوامی رائے طلب کی ہے۔ یہ مشورے مسلم اور اقلیتی فلاح و بہود کے اداروں نے پیش کی ہیں۔ این ڈی ایم سی کے چیئر مین امیت یادو نے کہا کہ ثقافتی کمیٹی بھی اس معاملے پر غور کرے گی۔
نئی دہلی میونسپل کارپوریشن نے سنہری مسجد کی مجوزہ انہدامی کارروائی کے حوالے سے ۲؍ ہزار سے زائد تبصرے اور مشورے قبول کئے ہیں۔ واضح رہے کہ این ڈی ایم سی نےیکم جنوری تک سنہری مسجد کی مجوزہ انہدامی کارروائی کے تعلق سے عوامی رائے طلب کی تھیں۔این ڈی ایم سی نے اس ضمن میں کہاہے کہ ہم نے میل پر ۲؍ ہزار سے زائد مشورے قبول کئے ہیں۔ یہ مشورے مسلم اور اقلیتی فلاح و بہود کے اداروں کی جانب سے قبول کئے گئے ہیں۔این ڈی ایم سی کے چیئر مین امیت یادو نے کہا کہ ہم نے سنہری مسجد کے معاملے میں عوامی رائے طلب کی تھیں۔ ہمیں دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ اس علاقے میں ٹریفک میں پیچیدگی کے مسائل درپیش آ رہے ہیں ۔ اس کے بعد ہم نے اس عمل کا آغاز کیا تھا اور متعلقین سے رائے طلب کرنا شروع کی تھی۔ ہم نےاس مسئلے کیلئے مذہبی کمیٹی سے رابطہ قائم کرنے کی بھی کوشش کی تھی لیکن دہلی وقف بورڈ نے اس مسئلے کیلئے کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے اس مسئلے کو نمٹا دیا تھا۔ بعد ازیں ہم نے عوامی رائے طلب کرنا شروع کی جس کا عمل اب بھی جاری ہے۔ عوامی رائے پر نظر ثانی کی جائے گی اور ثقافتی کمیٹی بھی اس مسئلے پر غور کرے گی۔