• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۴؍ پارٹیاں بدلنے والی نیلم گورے کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا: شرد پوار

Updated: February 25, 2025, 11:40 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

این سی پی (شرد  پوار) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کو شیو سینا (شندے)کی لیڈر نیلم گورے کے ذریعے مرسڈیز  لے کر عہدہ دینے کے بیان پراپنے تاثرات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۴؍ سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے والی نیلم گورے کو اس طرح کا بیان، وہ بھی مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے اسٹیج پر نہیں دینا چاہئے تھا۔  

NCP chief Sharad Pawar. Photo: INN
این سی پی سربراہ شرد پوار۔ تصویر: آئی این این

این سی پی (شرد  پوار) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کو شیو سینا (شندے)کی لیڈر نیلم گورے کے ذریعے مرسڈیز  لے کر عہدہ دینے کے بیان پراپنے تاثرات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۴؍ سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے والی نیلم گورے کو اس طرح کا بیان، وہ بھی مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے اسٹیج پر نہیں دینا چاہئے تھا۔  
 انہوں نے کہا کہ نیلم گورے پرکاش امبیڈکر کی پارٹی میں تھیں، اس کے بعد این سی پی سے کونسل کی رکنیت حاصل کی اور اس کے بعد شیو سینا (ادھو)  اور  اب شیو سینا( شندے ) کی پارٹی میں ہیں۔ اس طرح جو خود ۴؍ پارٹیوں میں شامل ہوئی ہوں انہیں اس طرح کی باتیں نہیں کرنا چاہئے۔ نیلم گورےنے مختصر عرصے میں تمام پارٹیوں میں تجربہ حاصل کر لیا ہے۔ شرد پوار کے بقول  ’’میرے خیال میں انہوں نے مہاراشٹر لیجسلیچر میں ۴؍میعاد پوری کی ہے۔ سارا مہاراشٹر جانتا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنی سیٹ برقرار رکھی ہے۔ بہتر ہے کہ وہ مہاراشٹرا کے بارے میں زیادہ بحث نہ کریں۔ 
ایکناتھ شندے کو ایوارڈ دینے پر بھی صفائی دیتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ’’مَیں انتظامیہ کمیٹی میں تھا  اور نہ ہی مراٹھی سمیلن کا رکن اس لئے ایوارڈ میری مرضی یا سفارش سے نہیں دیاگیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں صرف شندے کو ہی نہیں بلکہ دیگر ۲۵؍ افراد کو بھی ایوارڈ دیئے گئے لیکن سب شندے کو دیئےگئے ایوارڈ کا ہی واویلا مچارہے ہیں۔‘‘
 واضح رہے کہ دہلی میں مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے ایک پرگرام سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن نیلم گورے نے ادھو ٹھاکرے پر الزام لگایااور دعویٰ کیا کہ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کو ایک عہدے کیلئے ۲؍ مرسڈیز کار دینی پڑتی ہیں۔ اس تعلق سے ٹھاکرے گروپ کی جانب سے نیلم گورے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور یہ بھی کہا  کہ اس سلسلے میں شرد پوار کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ اس لئے پیر کو شرد پوار نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اس موقع پر نیلم گو رے کو  تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ شرد پوار نے کہا کہ ’’ سنجے راؤت نے جو کہا وہ صد فیصد درست ہے۔  وہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں تھا بلکہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن تھا۔ اگر نیلم کو سیاسی بیان بازی اور الزام تراشی ہی کرنا تھی تو انہیں اس سمیلن میں شرکت نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ساہتیہ پریشد کے عہدیداروں نے اس سلسلے میں معذرت کر لی ہے۔ میں اس پروگرام کا خیرمقدم صدر تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK