نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں آج صبح تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سوریہ ایئرلائنس کا ایک طیارہ پرواز کے دوران کریش ہوگیا جس میں ۱۸؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیپالی فوج جنگی پیمانے پر راحت رسانی کا کام انجام دے رہی ہے۔
EPAPER
Updated: July 24, 2024, 4:36 PM IST | Kathmandu
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں آج صبح تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سوریہ ایئرلائنس کا ایک طیارہ پرواز کے دوران کریش ہوگیا جس میں ۱۸؍ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیپالی فوج جنگی پیمانے پر راحت رسانی کا کام انجام دے رہی ہے۔
نیپال کی ایوی ایشن اتھاریٹی (سی اے اے این) نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سوریا ایئرلائنس کے ایک ہائی جہاز کے کریش ہونے کی وجہ سے ۱۸؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہوائی جہاز پرواز بھرنے سے قبل پھسل گیا۔ نیپال کی ایوی ایشن اتھاریٹی نے کہا ہے کہ جہاز میں ۱۹؍ افراد سوار تھے جن میں سے ۲؍ کریو ممبر ہیں۔ یہ جہاز پوکھرا کی جانب روانہ ہونے والا تھا اور کٹھمنڈو سے ۱۱؍ بجکر ۱۱؍ منٹ پر ٹیک آف ہوا تھا۔
Horribly tragedy … Nepal plane crash killed 18 at least … last year in January 2023 Yeti airline flight crashed near Pokhara killing 72… this time it’s Saurya Airlines … This plane was also Pokhara bound . #NepalAircrash pic.twitter.com/MLPqfFPcPK
— Rohit Vishwakarma (@RohitVEditor) July 24, 2024
ایئرلائنس میں سوار تمام افراد ایئرلائنس کا عملہ تھا جو ایئرکرافٹ کے مینٹنینس کیلئے پوکھرا کی جانب اڑان بھرنے والے تھے۔ نیپال فوج کی جانب سے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ جہاز کے کیپٹن ایم آر شاکیا کو بچایا گیا ہے اور علاج کیلئے کے ایم سی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔