• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی دہلی: ۴؍ سالہ بچے کا اغواء، اغواء کار نے مذہب معلوم ہونے کے بعد بچے کو چھوڑ دیا

Updated: November 19, 2024, 5:02 PM IST | New Delhi

نئی دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ ’’انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک ۴۶؍ سالہ خاتون کو ریڈ فورٹ ،نئی دہلی کے قریب ایک فٹ پاتھ سے ایک ۴؍ سالہ بچے کا اغواء کرنے اور مذہب معلوم ہونے پر بچے کو چھوڑ کر جانے کیلئے حراست میں لیا تھا۔‘‘ اغواء کارکو جب محسوس ہوا کہ بچہ مختلف مذہب سےتعلق رکھتا ہے تو اس نے بچے کو نئی دہلی کے شاستری پارک پر چھوڑ دیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نئی دہلی پولیس نے پیر کو بتایا تھا کہ ’’گزشتہ ہفتے ایک ۴۶؍ سالہ خاتون کو ریڈ فورٹ ،نئی دہلی کے قریب سے ایک فٹ پاتھ سے ایک ۴؍ سالہ بچے کو اغواءکرنے اور اسی دن یہ معلوم ہونے پر کہ بچہ مختلف مذہب سے تعلق رکھتا ہے، اسے چھوڑ کر جانے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘  بچے کا اغواء کرنے کے دوسرے دن اسے ریسکیو کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) راجا بناتھیا،نے کہا کہ ’’رچنا دیوی، جو مشرقی دہلی کے کرشنا نگر کی رہنے والی ہےکو ۱۲؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’انہیں۷؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ایک بجے ایک بچے کے اغواء ہونے کی تفصیلات ملی تھیں۔جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد بچے کی ماں رخسانہ نے پولیس کو بتایا کہ ’’وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فٹ پاتھ پر کھڑی تھیں۔۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ کے قریب وہ عوامی بیت الخلاء گئی تھیں اور واپس آنے پر دیکھا کہ ان کا بچہ جگہ پر موجود نہیں ہے۔‘‘

 

پولس نے اغواء کے الزامات پر کیس درج کیا تھا۔ چیک کرنے پر پولیس کو مطلع کیا گیا کہ ۸؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو شاستری پارک میں ایک اوبزرویشن روم میں بچے کو رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے بچے کی کاؤنسلنگاور طبی معائنے کے بعد اسے ماں کے حوالے کر دیا تھا۔‘‘تقریباً ۴۰۰؍ سی سی ٹی وی کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ ’’بچے کو اغواء کرنے سے پہلے خاتون علاقے میں گھوم رہی تھی اور جب بچے کی ماں اطراف میں نہیں تھی تو اس نےبچے کو وہیں چھوڑ دیا تھا۔ سی سی ٹی وی تصویروں میں پولیس نے ’’بچے کو خاتون کے ساتھ ایک رکشا میں بیٹھے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے رکشا ڈرائیور کو ٹریس کیا جس نے انہیں بتایا کہ خاتون نے بچے کو سیلم پور چوک پر چھوڑا تھا۔ ‘‘

 

پولیس نے خاتون کی شناخت کے بعد ۱۲؍نومبر ۲۰۲۴ءکو اسے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ تفتیش کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ’’اس کی دو بیٹیاں ہیں ۔ وہ بیٹے کی خواہشمند ہے لیکن ماں نہیں بن سکتی اسی لئے اس نے لڑکے کو اغواء کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اسے گھر لے آئی اور وہاں اسے محسوس ہوا کہ بچہ اس کے مذہب سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔ آخر میں اس نے بچےکو شاستری پارک، نئی دہلی پر چھوڑ دیا۔‘‘بعد ازیں ایک مسافر نے بچے کو سڑک پر روتے ہوئے دیکھا اور قریبی شیلٹرہوم کو اطلاع کی جہاں سے بچہ پولیس کو ملا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK