• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی سینٹرل سے تاڑدیو جانے کیلئے نیا فٹ ا ووربریج راہ گیروں کیلئے ناکافی

Updated: October 24, 2024, 11:11 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ریلوے انتظامیہ نے پریشانی کا اعتراف کیا اورمسافروں سے تعاون کی درخواست کی ۔اعلیٰ افسر نے کہا : اگراوربھی کوئی راستہ بناناممکن ہوسکا تو اس پرغور کیا جائے گا

The new bridge built on Mumbai Central which is very narrow causing inconvenience to passengers.
ممبئی سینٹرل پر بنایا گیا نیا بریج جو بہت تنگ ہےجس سے مسافروں کو پریشانی ہورہی ہے۔(تصویر:انقلاب)

 ممبئی سینٹرل بریج بند کرنے اور بکنگ کھڑکی کے قریب تاڑدیو کی سمت آنے جانے کے لئے تعمیر کردہ بریج تنگ ہونے سےآمد ورفت میں مسافروں کو دشواری ہورہی ہے ۔ ریلوے انتظامیہ نے اس کا اعتراف کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ درمیان میں بھی بریج ہے مگر یہ صحیح ہے کہ اس کا استعمال محض ٹکٹ اور پاس رکھنے والے مسافر ہی کرسکتے ہیں۔  
دیگر فٹ اووربریج کے باوجود دشواری
 ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پہنچنے کیلئے بیلاسس روڈ بریج آسان راستہ تھا لیکن اسے بند کئے جانے سے لوگوں کو ’ریزرو بینک آف انڈیا‘ کی عمارت کے سامنے طویل مسافتی ٹرینوں کے گیٹ سے ہوکر لوکل ٹرینوں کے پلیٹ فارم پر پہنچنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ۲؍ فٹ اوور بریج ہیں جن سے لوکل ٹرینوں کے پلیٹ فارم پر پہنچا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک فٹ اوور بریج پر مراٹھا مندر سنیما ہال کی سمت اور دوسرا بریج طویل مسافتی ٹرینوں کے گیٹ اور مراٹھا مندر کے سامنے والے بریج کے درمیان واقع ہے۔اس کے باوجود مسافروں کوکافی پریشانی ہوتی ہے کیونکہ سب سے اہم بیلاسس روڈ بریج تھاجسے پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے ۔
شکایت کااعتراف اورمتبادل نظم کی کوشش 
 ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’ مسافروں کی شکایت درست ہے لیکن جہاںتک ممکن ہورہا ہے، ریلوے کی جانب سے متبادل نظم کیا جارہا ہے تاکہ انہیں کم سےکم پریشانی ہو۔ یہی وجہ ہےکہ باربار مسافروں سے تعاون کی اپیل کی جارہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ روڈ کا کام مکمل ہوجانے کےبعد پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںشہریوں اورمسافروں کو سہولت میسر آئےگی مگر اس وقت تک انہیںانتظار کے ساتھ تعاون بھی کرنا ہوگا ۔اس کے علاوہ اگراور بھی کوئی راستہ بنانا ممکن ہوسکا تو ریلوے انتظامیہ اس پر غور کرےگا کیونکہ مسافروں کی راحت رسانی ریلوے کی اہم ترجیحات ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK