• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیو پنویل : پائپ لائن پھٹنے کے سبب۱۱؍ دن سے پانی ضائع ہورہا ہے

Updated: August 29, 2024, 10:33 AM IST | Mumbai

یہاں پنویل ریلوےاسٹیشن کے قریب ایم ایم آر ڈی اےکی پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ۱۱؍ دن سےپانی ضائع ہو رہا ہے۔

Thousands of liters of water have been lost since the pipeline burst in Panvel.
پنویل میں پائپ لائن پھٹنے کے بعد سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوچکا ہے ۔(تصویر:انقلاب)

 یہاں پنویل ریلوےاسٹیشن کے قریب ایم ایم آر ڈی اےکی  پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ۱۱؍ دن سےپانی ضائع ہو رہا ہے۔ اس بارے میں  پرکاش و چارے نامی مقامی شہری نے بتایا کہ تقریباً ۱۱؍ دن قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکٹر۱۵؍میں   پائپ لائن پھٹ گئی جس سے پانی ضائع ہونے لگا۔ ہم نے فوری طور پر ایم ایم آر ڈی اے کو اس کی اطلاع دی لیکن اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو  پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ایم ایم آر ڈی اے پر لاپروائی کا الزام بھی لگایا۔ نمائندۂ انقلاب نے ایم ایم آر ڈی اے کے انجینئر کلکرنی سے فون پر رابطہ قائم کرکے اس بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ جب ہم شٹ ڈاؤن کریں گےتب اس کی مرمت کا کام کریں گے ۔ جب  ان سے کہا گیا کہ اس وقت تک کافی پانی ضائع ہو جائے گاجس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ تو انہوں نے فون منقطع کردیا ۔ سیلش نامی مقامی شخص نے کہا کہ جب بھی ان سے رابطہ کیا جائے تو وہ شٹ ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہیں لیکن انہیں فوری طور پر اس کی مرمت کرنی چاہئے۔

panvel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK