• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی پالیسی : حج کمیٹی کے ذریعہ ایک ہی مرتبہ حج پر جاسکیں گے

Updated: August 08, 2024, 10:02 AM IST | New Delhi

کمیٹی کے کوٹے میں تخفیف ، پرائیویٹ آپریٹرس کو ۳۰؍ فیصد کوٹہ دیا گیا، ۶۵؍ سال سے زائد عمر کے عازمین کو ترجیح

The government has claimed to issue a new policy for the convenience of pilgrims
سرکار نے عازمین کی سہولت کیلئے نئی پالیسی جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے

مرکزی وزارت اقلیتی امور نے ۲۰۲۵ء کے لئے نئی حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  اب عازمین، حج کمیٹی سے زندگی میں صرف ایک مرتبہ ہی حج پر جاسکیں گے۔ دوسری مرتبہ انہیں پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعے وہ جاسکیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق اب حج کمیٹی کا کوٹہ  ۷۰؍ فیصد کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ ۸۰؍ فیصد تھا۔ اسی طرح پرائیویٹ آپریٹرس کے کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ۳۰؍ فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔ 
 نئی پالیسی  کے مطابق اس سال سے ۶۵؍ سال سے زیادہ عمر کے عازمین کو ترجیح دی جائے گی  جبکہ گزشتہ سال عمر کی حد ۷۰؍ سال تھی ۔  محرم کے بغیر سفر کرنے والی خواتین اور عام زمرے کیلئے بھی  ترجیحات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی پالیسی میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ  ۶۵؍ سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کو ترجیح تو دی جائے گی لیکن وہ  اب اکیلے حج پر نہیں جا سکیں گے۔ ان کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اپنے ساتھ کسی رشتہ دار کو بطور مددگار لے جائیں۔ غیر محرم کیٹیگری میں بھی  ۶۵؍ سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے اپنے ساتھ خاتون ساتھی کو لے جانا لازمی ہوگا  ۔

نئی پالیسی کے مطابق اب خادم الحجاج کا نام تبدیل کر کے اسٹیٹ حج انسپکٹر کردیا گیا ہے۔  حکومت کا دعویٰ ہے کہ نئی پالیسی میں پرائیویٹ حج گروپوں کو جو زائد کوٹہ دیا گیا ہے اس سے پرائیویٹ طور پر جانے والوں کو زیادہ بہتر پیکیج کا انتخاب کرنے میں آسانی ہو گی۔  اس تعلق سے وزارت اقلیتی امور نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے سفر کو آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ حج کا  فریضہ کو ادا کر سکیں۔وزارت نے مزید کہا کہ نئی حج پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں سے یہ واضح ہے کہ حکومت عازمین حج کے  لئے سہولیات میں اضافہ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ آئندہ  برسوں میں حج پالیسی میں مزید تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK