• Mon, 13 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ۹؍ مارچ کو ہوگا

Updated: January 11, 2025, 1:13 PM IST | Agency | Ottawa

کنیڈا کی لبرل پارٹی نے پارٹی کا اگلا لیڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

Prime Minister Justin Trudeau. Photo: INN
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو۔ تصویر: آئی این این

کنیڈا میں حکمراں لبرل پارٹی کے نئے لیڈر کو۹؍ مارچ کو وزیر اعظم منتخب کیا جائے گا جو ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر  کام کرے گا۔ پارٹی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔حکمراں لبرل پارٹی کے  لیڈر اور عبوری وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو وزیر اعظم کے عہدے سے  استعفیٰ دے دیا ۔ ان کے استعفیٰ کے بعد اس عہدے کیلئے ابھی تک کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔ اب پارٹی کی جانب سے نئے  لیڈر کے انتخاب کا بیان سامنے آیا  ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ملک کے اگلے وزیر اعظم کا اعلان۹؍ مارچ کو  ووٹنگ کے بعد کرے گی۔
پارٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’ کنیڈا کی لبرل  پارٹی نے  جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ پارٹی کا اگلا لیڈر منتخب کرنے کی دوڑ۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ختم ہو جائے گی۔ فاتح کا اعلان اسی دن کیا  جائے گا۔‘‘
 پارٹی نے اپنے صدر سچیت مہرا کے حوالے سے کہا کہ ’’ لبرل پارٹی آفکنیڈا ۹؍ مارچ کو ایک نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد ۲۰۲۵ءکے انتخابات میں حصہ لینے اور جیتنے کی  تیاری کرے گی۔ میں تمام لبرلز پرزوردیتا ہوں کہ وہ ہماری پارٹی کیلئے اس دلچسپ لمحے میں ساتھ دیں۔‘‘
   مقامی میڈیا کےمطابق لبرل پارٹی کی جانب سے نئے وزیر اعظم کی دوڑ میں سابق مرکزی بینکر  مارک کارنی اور سابق وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کے نام سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK