• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی کے سی اور ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے درمیان نیا راستہ

Updated: December 23, 2024, 1:54 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

اسی ہفتے افتتاح کا امکان۔ بغیرسگنل کےدونوں مقامات کے درمیان سفر ممکن ہو گا۔ ۱۵؍ منٹ بچیں گے۔

The red line visible in the map indicates the newly constructed route. Photo: INN
نقشہ میں نظر آنے والی لال لکیر نئے تعمیر شدہ راستے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے (ای ای ایچ) اور باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) کو جوڑنے کیلئے ایم ایم آر ڈی اے نے ایک نیا راستہ تعمیر کیا ہے جس کی لمبائی ۱۸۰؍ میٹر ہے۔ اس راستے کو عوام کیلئے اسی ہفتے کھولے جانے کا امکان ہے۔ 
 یہ نیا راستہ بی کے سی میں ’جی بلاک‘ پر واقع پلاٹ نمبر سی ۷۹؍ اور سی ۸۰؍ کو جوڑتا ہے۔ مِسنگ لنک کہلانے والا یہ راستہ اوینیو ۵ (سیبی بلڈنگ) اور اوینیو ۳؍ کے درمیان ہے جس پر ۶؍ لین ہیں۔ 
 ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس مِسنگ لنک پر سگنل نہیں ہے اور ’بی کے سی‘ سے ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے درمیان آمدورفت کرنے والوں کے ۱۵؍ منٹ کی بچت ہوگی۔ 
 اگرچہ بی کے سی سے ای ای ایچ کے درمیان پہلے سے ۲؍ کنکٹر موجود ہیں تاہم بی کے سی شہر کا اہم صنعتی علاقہ ہے اور کرلا اور دیگر علاقوں میں پہنچنے کیلئے باندرہ سے لنک روڈ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔ یہاں پر بلٹ ٹرین کا آخری اسٹیشن بھی تعمیر کیا جارہا ہے اس لئے مستقبل میں یہاں مزید گاڑیوں کی آمدورفت بڑھنے کا امکان ہے۔ ان باتوں کے پیش نظر بی کے سی کا ٹریفک کم کرنے اور ای ای ایچ تک آنے جانے کیلئے روایتی کنکٹر کے علاوہ کوئی متبادل سڑک کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ 
 یہاں پہلے سے موجود لنک روڈ، این ایس ای جنکشن سے اوینیو ۳؍ اور لائن ۱ (پی این بی) اور اسٹریٹ ۳؍ (وَن بی کے سی) کے مقابلے نئے کنکٹر سے آمدورفت کرنے میں وقت کی زیادہ بچت ہونے کی توقع ہے کیونکہ اس پر کوئی سگنل نہیں نصب کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK