• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئے سال کے جشن کے دوران ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

Updated: January 01, 2025, 5:08 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ٹریفک اہلکاروں نے شراب کی بوتل کا ماسکٹ پہن کر گاڑی چلانے والوں کو مبارکباد باد پیش کی اور شراب پی کر گاڑی نہ چلانے کی اپیل کی

The bottle of alcohol standing next to the traffic officers is actually an officer. Photo: INN
ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ جو شراب کی بوتل کھڑی ہے وہ دراصل ایک اہلکار ہے۔۔تصویر: آئی این این

اس وقت شہر نئے سال کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اسی جشن کے دوران ٹریفک پولیس نےممبئی کوسڑک حادثوں اور جانی و مالی نقصان سے پاک بنانے کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا ہے۔ منگل کو  ممبئی ٹریفک پولیس  کے اہلکاروںنے  شراب کی بوتل والے ماسکٹ کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے والوں کو مبارک باد دی۔ساتھ ہی ان سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت  کیلئے یہ عزم کریں کہ وہ  شراب پی کر گاڑی نہیں چلائیں گے۔ نئے سال کے جشن کے ساتھ شروع کی جانے والی اس مہم کے تعلق سے جوائنٹ کمشنر ٹریفک انل کمبھارے نے بتایا کہ’’ اس مہم کا مقصد عام دنوں میں بھی کار، بائیک یا چار پہیہ کوئی بھی گاڑی چلانے والوں کو شراب پی کر گاڑی نہ چلانے کی ترغیب د ینا ہے۔تاکہ  روڈ سیفٹی کے تعلق سے احساس بیدار ہو۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ آج سال کے آخری دن اس مہم کو شروع کرتے ہوئے  شراب کی بوتل کے ماسکٹ کے ساتھ شہریوں کو اور خصوصی طور پر بنا شراب پیئے گاڑی چلانے والوں کو نئے سال کی مبارک باد دی جارہی ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بوتل کا ماسکٹ بذات خود موٹر بائیک اور کار چلانے والوں کو محفوظ ڈرائیونگ کرنے کا درس دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں بینڈ باندھ کر شراب  پی کر گاڑی نہ چلانے کا عہد و عزم کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ ساتھ ہی  اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے نقصان کا سبب بننے کے بجائے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کی اپیل بھی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ یہی نہیںمرین ڈرائیو، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اور گرگاؤں چوپاٹی پر ماسکٹ کے ساتھ بیداری کے پیغامات کے ساتھ سیلفی پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے ۔‘‘ایک طرف جہاں ممبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اس مہم کے ذریعہ خوشگوار اور حادثوں سے پاک جشن منانے کا پیغام دیا ہے۔ وہیں دوسری طرف ممبئی پولیس نے ممکنہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور حملوں کے خطرے کے پیش نظر مائیکرو ایئر کرافٹ، پیرا گلائیڈنگ اور ڈرون کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ تاکہ نئے سال کے موقع پر کسی طرح کا کوئی خطرہ نہ رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK