بی جے پی کے پوسٹر ’چرخے سے کرانتی آئی، بلڈوزر سے شانتی آئی‘ کے جواب سماجوادی کا رکنوں نے یہ پوسٹر لگایا۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 1:14 PM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow
بی جے پی کے پوسٹر ’چرخے سے کرانتی آئی، بلڈوزر سے شانتی آئی‘ کے جواب سماجوادی کا رکنوں نے یہ پوسٹر لگایا۔
نئے سال پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان کچھ زیادہ ہی جوش میں نظر آرہے ہیں۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ ایسے پوسٹرس لگوائے گئے ہیں جن پر لکھا گیاہے’ سپا کے راج میں، بلڈوزر جائے گا گیراج میں ‘۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی رہائش گاہ کے پاس بھی ایسا ہی ایک پوسٹر لگا ہوا ہے جس پراکھلیش یادو کی تصویر کے ساتھ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر بھی ہے۔ ایس پی لیڈررنجیت سنگھ کی جانب سے یہ پوسٹرلگوایا گیا ہے۔ نیاسال شروع ہوتے ہی ایک بار پھر بی جےپی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان پوسٹر وار شروع ہو گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر بی جے پی دفتر کے باہر لگائے گئے پوسٹر کے جواب میں اکھلیش یادو کے گھر کے سامنے یہ پوسٹر لگایا گیاہے جس میں یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جےپی کارکن کی جانب سے لگا ئے گئے پوسٹر میں لکھا گیا تھا ’چرخے سے کرانتی آئی، بلڈوزر سے شانتی آئی‘۔ اس کے جواب میں سماجوادی پارٹی کےکارکن کی جانب سے بلڈوزرکارروائی پر تنقیدکی گئی ہے اورپوسٹر میں لکھا گیا ہےکہ ’بلڈوزر میں نہیں رہ گیا کوئی دم، سائیکل دکھائے گی ۲۷؍میں دم ‘۔