• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نکارگوا نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرلئے

Updated: October 13, 2024, 12:17 PM IST | Agency | Managua

غزہ جنگ کو بنیاد بنایا، تل ابیب کی قیادت کو ’فسطائی‘ اور ’نسل کش‘ قرار دیا۔

Nicaraguan President Daniel Ortega. Photo: INN
نکارگوا کے صدر ڈینئل اورٹیگا۔ تصویر : آئی این این

اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا غیرمعمولی اظہار کرتے ہوئے وسطی امریکی ملک نکارا گوا نے صہیونی ریاست سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرلئے ہیں۔ نکارگوا میں  صدر ڈینئل اورٹیگا کی حکومت نے تل ابیب کی صہیونی حکومت کو ’فسطائی‘ اور ’نسل کش‘ قرار دیتے ہوئے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔ 
وسطی امریکی ملک کی جانب سے جرأت مندی کے ساتھ جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی بنیادی وجہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کو ایک سال مکمل ہونے پر نکارا گوا کی کانگریس نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں غزہ تنازع کو ایک سال مکمل ہونے پر کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 
 نکارا گوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ تنازع غزہ کے بعد اب لبنان تک پھیل گیا ہے جو ایران، یمن اور شام کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرچکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK