نائجیریا میں موٹربائیک پر سوار مسلح افراد نےشمال مرکزی نائجیریا میں کان کنی کے طبقے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں تقریباً ۴۰؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پیر کی رات میں ہوئے اس حملے میں مسلح افراد نے رہائشیوں پر اوپن فائر کیا اور گھروں کو آگ لگادی۔
EPAPER
Updated: May 21, 2024, 9:06 PM IST | Abuja
نائجیریا میں موٹربائیک پر سوار مسلح افراد نےشمال مرکزی نائجیریا میں کان کنی کے طبقے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں تقریباً ۴۰؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پیر کی رات میں ہوئے اس حملے میں مسلح افراد نے رہائشیوں پر اوپن فائر کیا اور گھروں کو آگ لگادی۔
نائجیریا میں موٹربائیک پر سوار مسلح افراد نےشمال مرکزی کان کنی کی کمیونٹی پر چھاپے کے دوران تقریباً ۴۰؍ افرادکو قتل کیا ہے۔پیر کی رات گئے اس حملے میں مسلح افراد نے رہائشیوں پر اوپن فائر کیا اور گھروں کو جلادیا۔ پلیٹیو اسٹیٹ کمشنر برائے اطلاعات موسیٰ ابراہیم اشومس نے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’’مسلح افراد نے زوراک کمیونٹی پر حملہ کیا،وقفے وقفے سے حملہ کیا اورگھروں کو جلادیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اب تک ۴۰؍ افراد کی اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ زوراک شہر کی مشہور کان کنی کی کمیونٹی ہے۔مقامی یوتھ لیڈر شافعی سامبو نے کہا کہ تقریباً ۴۲؍ افراد چھاپے کے دوران مارے گئے ہیں۔ نائیجیریا کے زیادہ تر مسلم شمال اور جنوب میں بنیادی طور پر بسے عیسائیوں کی درمیانی سرحد پر موجود پلاٹیو میں اکثر خانہ بدوش چرواہوں اور چرواہے کے کسانوں کے درمیان تنازعات کی وجہ سے تشدد بھڑک اٹھتا ہے۔ خیال رہے کہ مشرق مغربی اور مشرق مرکزی نائجیریا بھی بھاری ہتھیاروں سے لیس جرائم پیشہ گروہوں سے دہشت زدہ رہتا ہے، جولوگوں کو لوٹنے کیلئے گاؤں پرچھاپے مارتے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو اغوا کرتے ہیں۔