Inquilab Logo Happiest Places to Work

نرملا سیتا رمن کی آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

Updated: April 12, 2025, 10:58 AM IST | New Delhi

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ویانا میں آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مارکس مرٹرباؤر سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ویانا میں آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مارکس مرٹرباؤر سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔  وزارت خزانہ نے جمعرات کی   دیر رات  ` ایکس ` پر یہ  اطلاع  دیتے ہوئے کہا کہ  مارٹرباؤر نے آسٹریا اور ہندوستان کو مشترکہ اقدار کے ساتھ قدرتی  ساجھیدار قرار دیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے ہندوستانی معیشت کے اہم پہلوؤں، اہم اصلاحات اور پالیسی اقدامات کا اشتراک کیا۔
سیتا رمن نے قومی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر فنڈ کے ذریعے ای-موبلیٹی اور سیمی کنڈکٹرس کے شعبوں میں دونوں ملکوں کی اسٹارٹ اپس کمپنیوں کے درمیان  سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے مواقع پر خاص طور پر فنٹیک  کے شعبے  میں سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر خزانہ نے  دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے علاقائی مواقع تلاش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بہترین مواقع کا پتہ لگانے اور  بہترین روایات کا   اشتراک کرنے کی غرض سے  مارٹرباؤر کو ایک تجارتی وفد کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کی  دعوت دی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK