• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سب کیلئے مواقع پیدا کرنا بھی ایک چیلنج ہے: نرملا سیتا رمن

Updated: October 19, 2024, 1:16 PM IST | Agency | Mexico City

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بڑی معیشت کیلئے چیلنج نہ صرف ترقی کے آس پاس ہیں، بلکہ اس خلیج کو پر کرنے اور سب کیلئے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بھی ذمہ دار سرمایہ داری کیلئے اس کی ضرورت ہے۔

Nirmala Sitharaman. Photo: INN
نرملا سیتا رمن۔ تصویر :آئی این این

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بڑی معیشت کیلئے چیلنج نہ صرف ترقی کے آس پاس ہیں، بلکہ اس خلیج کو پر کرنے اور سب کیلئے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بھی ذمہ دار سرمایہ داری کیلئے اس کی ضرورت ہے۔ سیتا رمن نے جمعہ کو گواڈالاجارا میں چیمبر آف کامرس میں ’ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے‘ پر تبادلہ خیال کیلئے ٹیک لیڈروں کی گول میز کی صدارت کی۔ 
 انہوں نے ہم خیال معیشت کیلئے مواقع اور ذمہ داریوں کے بارے میں بات چیت کی اور کہا کہ ہندوستان اور میکسیکو کس طرح ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ 
 وزیر خزانہ نے کہا کہ میکسیکو متصل خطہ میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے درمیان تعاون اور صلاحیتوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ خطرات میں کمی کیلئے مشترکہ کوششیں بھی ہوئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے۲۰۴۷ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی سمت کام کرتے ہوئے ہندوستان میں تیزی سے ہونے والی تبدیلی کو اجاگر کیا۔ 
 ہندوستان اور میکسیکو کے درمیان ترقی اور تعاون کے نئے شعبوں کا حوالہ دیتے ہوئے سیتا رمن نے صحت اور صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور پائیدار شہروں میں اے آئی کے شعبوں میں کام کرنے کے حوالے سے اہم بجٹ کے اعلان کو نوٹ کیا اور ہندوستان میں سینٹر آف ایکسی لینس کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے نوٹ کیا کہ یہ وہ تمام شعبے ہیں جو میکسیکو کیلئے بھی موزوں ہیں۔ 
 وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان اور میکسیکو اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے ذریعہ بھی ان شعبوں میں مل کر کام کرنے کی تلاش کرسکتے ہیں۔ گول میز کانفرنس کا اہتمام میکسیکن اسوسی ایشن آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری اور ٹی سی ایس نے میکسیکو میں ہندوستان کے سفارت خانے اور اقتصادی امور کے محکمے کے اشتراک سے کیا تھا۔ دریں اثنا، سیتا رمن نے یہاں ٹی سی ایس کے دفتر کا دورہ کیا اور ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK