• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیتا امبانی کا اپنی ۶۰؍ویں سالگرہ پر ملک اور قوم کی خدمت کاعزم

Updated: November 03, 2023, 11:17 AM IST | Agency | New Delhi

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے اپنی۶۰؍ ویں سالگرہ تقریباً ۳؍ ہزار بچوں کے ساتھ منائی، کھانے کی تقسیم اورمختلف پروگرام ہوئے۔

`Nita Mukesh Ambani Cultural Center` posted this photo on X. Photo: INN
’نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر‘ نے یہ تصویر ایکس پر پوسٹ کی۔ تصویر:آئی این این

نیتا امبانی نے اپنی ۶۰؍ ویں سالگرہ پر ملک اور قوم کی خدمت کاعزم کیا۔ اسی جذبے کے تحت ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے اپنی۶۰؍ ویں سالگرہ تقریباً ۳؍ ہزار بچوں کے ساتھ منائی۔ مس امبانی نے انا سیوا کے تحت۱۵؍ ریاستوں کے۱ء۴؍لاکھ افراد کو کھانا فراہم کیا۔ انا سیوا کے ذریعے تقریباً ۷۵؍ ہزار افراد کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا جبکہ تقریباً۶۵؍ ہزار کیلئے راشن تقسیم کیا گیا۔
اس سلسلے میں  جمعرا ت کو’ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر‘ نامی اکاؤنٹ نے ایکس پرغریب بچوں کے ساتھ انیتا امبانی کی تصاویر شیئر کیں اور اسے ایک یادگار لمحہ بتایا۔ 
یاد رہے مس امبانی بدھ کو۶۰؍ سال کی ہو گئی ہیں ۔ وہ یکم نومبر ۱۹۶۳ء کو ممبئی میں   پیدا ہو ئی تھیں  ۔ اپنی سالگرہ پر انہوں نے بچوں ، اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے معرافراد، یومیہ اجرت کمانے والے، تیسری جنس کے افراد، جذام کے مریضوں اور خصوصی ضروریات والےافراد کے لئے انا سیوا کی۔ کھانے کی تقسیم سے لے کر مختلف مقامات پر گرم کھانا پیش کرنے تک تمام کام ریلائنس کے رضاکاروں نے انجام دیا۔ کورونا وبا کے دوران مس امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن نے انا سیوا کے نام سے اس وقت کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق نیتا امبانی کی سالگرہ پر کھانے کی تقسیم اسی روایت کی توسیع ہے۔ تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیل، فن اور ثقافت کے شعبوں میں نیتا امبانی کے نام بہت سی حصولیابیاں ہیں۔ ان کی قیادت میں ریلائنس فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے ۷۰؍ کروڑ ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK